تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اسفند یار ولی نے بھی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیش گوئی کر دی عمران خان جیتیں گے یا جتوائیں گے لیکن عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے،سربراہ اے این پی-آئی جی پنجاب کا نواب سراج رئیسانی ، ہارون بشیر بلور سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار-رحیم یار خان پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کی کچے کے علاقے میں کارروائی، آپریشن میںڈاکو نادر سکھانی مارا گیا ڈاکوئوں کی قید سے گیارہ مغوی بیوپاریوں کو بحفاظت بازیاب ... مزید-شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض-الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ... مزید-25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کو کامیاب بنانا ہے ‘شہباز شریف ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچائیں گے ، اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں کئی محاذ ... مزید-پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک ... مزید-اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد-الیکشن کمیشن نے مرُدوں کو بھی ووٹ ڈا لنے کی اجازت دے دی ووٹر لسٹ میں سینکڑوں مرُدوں کے نام شا مل

GB News

نواز شریف 31مئی سے پہلے اڈیالہ جیل میں ہوں گے،امجدحسین ایڈوکیٹ

Share Button

غذر (یعقوب عالم طائی سے) پی پی پی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیںجبکہ ان کے قائد میاں نواز شریف 31مئی سے پہلے اڈیالہ جیل میں ہوں گے جن لوگوں نے حفیظ الرحمن کو ہم پر مسلط کیاتھا وہ خود آج پچھتارہے ہیں حفیظ الرحمن کا کوئی بھروسہ نہیں وہ کسی بھی وقت رنگ بدلنے میں مہارت رکھتے ہیں گاہکوچ میں پی پی پی کی تنظیم سازی مہم کے آغاز کے دوران پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پی پی پی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نگر جاتے ہیں توان کے ہوجاتے ہیں جب دیامر جاتے ہیں تو مجاہد اول بن جاتے ہیں اداروں کے پاس جاکر ان کے وفادار بن بیٹھے ہیں جب نواز شریف کے پاس چلے جاتے ہیں تو ان کے خیرخواہ بن جاتے ہیں اس جھوٹے آدمی کو کسی سطح پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا حفیظ الرحمن اقتدار میں صرف و صرف لوٹ مار کے لیے آئے ہیں ہماری کوششوں سے ان کی لوٹ مار کچھ کم ہوئی ہے گلگت بلتستان میں تمام سرکاری ملازمین چاہے وہ ادنیٰ ملازم ہوں ایکسین ہوں یا سیکرٹریز سب کے سب وزیر اعلیٰ کے غلام بن گئے ہیں تمام سرکاری محکموں کے اندر حفیظ کی پرچیوں پر کام کیا جاتا ہے جب وفاق میں احد چیمہ کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے تو یہاں سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کے حکام کیوں خاموش ہیں؟خطے میں سرکاری ملازمین حفیظ سرکار کی کرپشن کے حصہ دار بن چکے ہیںانہوں نے کہا نیب کے حکام کو ڈرانے کے لیے ان کے گھر پر فائرنگ کرائی گئی اگر واقعے کی تحقیقات کی جائے تو اس کے پیچھے بھی حفیظ الرحمن کا ہاتھ نکل آئے گا امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 28ہزار مربع میل پر پھیلے علاقے میں تمام تر وسائل پر حق صرف اور صرف یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے یہاں کے معدنیات ، پہاڑ، زمینوں حتیٰ کہ گلیشرز پر بھی صرف اور صرف مقامی لوگوں کا حق ہے یہاں کے وسائل ہماری نسلوں کی امانت ہیں اور ہم ان کی ہر صورت میں تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ گوپس یاسین اور داریل تانگیر اضلاع کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اگر حفیظ سرکار نے 10مئی تک اعلان نہیں کیا تو پھر ہم بتادیں گے کہ نئے اضلاع کس طرح حاصل کئے جاتے ہیں؟ہم ملک کی آئین پر ایمان رکھتے ہیں جو قانون ملک بھر میں زمینوں نے متعلق نافذ العمل ہے یہی کچھ گلگت بلتستان کے اندر بھی ہونا چاہیے زور زبردستی کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں عوامی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اس موقعے پر پی پی پی گلگت بلتستان نے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا کہ حفیظ الرحمن اور ان کی ٹیم ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں دن رات مصروف ہے صوبائی حکومت نے کبھی گلگت بلتستان کے حقوق کی بات نہیں کی بلکہ یہاں کی زمینوں کو بھی تخت لاہور کی جھولی میں ڈالنے کا پلان بنایا تھا ہم نے حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک چلاکر ان کی سازش کو ناکام بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے سی پیک کے حصے کو بھی تخت رائیونڈ کی جھولی میں ڈال دیا ہے ان لوگوں نے گلگت بلتستان کی عوام کو صرف و صرف کرپشن اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کا تحفہ دیا ہے ضلع غذر کے ٹھیکداروں کے ساتھ تاریخی ظلم ہورہا ہے حفیظ سرکار چھوٹی چھوٹی سکیموں کو بھی اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کررہی ہے ہم اس ملک کے وفادار ہیں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتا اداروں پر تنقید کرتے تھکتا نہیں وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی وفاداری کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ہم ثابت کردیں گے کہ یہاں کے لوگ اس ملک کے کس حد تک وفادار ہیں۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ضلع غذر کے صدر محمد ایوب نے کہا کہ غذر کے نوجوانوں کو شیڈول فورتھ میں ڈال کر خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے یہاں کوئی ملک دشمن نہیں سب کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھمانا چاہتے ہیں حکومت کی غلط پالیسیوں سے ضلع غذر کے نوجوانوں میں احساس محرومی پائی جارہی ہے ریاستی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نوجوانوں کا نام شیڈول فورتھ سے نکال دے ہم انہیں ملکی ترقی کے پیچھے لگانے کی گاڑنٹی دیتے ہیں ہماری قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہم شہید لالک جان نشان حیدر کے وارث ہیں ہم نے اس ملک کی قربانی کے لیے سب کچھ دائو پر لگادیا ہے سب سے زیادہ شہدا اس ضلعے سے تعلق رکھتے ہیں آج بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اگلے مورچوںمیں غذر کے سپوت ہی سینہ سپر ہیں ہمارے خلاف سازشوں کی انتہاء کی گئی ہے ہمیں جاں بوجھ کر ریاست مخالف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس ملک کے قیام سے لے کر حفاظت تک ہماری تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ ہم کون ہیں؟

 

Facebook Comments
Share Button