تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے باعث مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل

Share Button

ممبئی :بالی وڈ کامیڈین کپل شرما ’ ڈپریشن ‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت ( ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) میں داخل ہو گئے۔

کپل شرما کے ستارے گزشتہ کئی ماہ سے گردش میں ہیں اور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی بندش کے بعد نئے شو کی ناکامی نے انہیں مزید پریشان کر دیا ہے۔

کامیڈین کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘ بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث چند ہی اقساط کے بعد بند کر دیا گیا جب کہ شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر کپل شرما صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے اور نازیبا ٹوئٹس بھی کردی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ سیرو سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے اسپتال میں علاج کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر ’ ڈپریشن ‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کامیڈین کے علاج و معالجے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے تاہم کپل شرما اور ان کے منیجر نے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخلے کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کپل شرما کی بیماری کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک وقت میں 23 گولیاں کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کپل شرما کو گزشتہ برس بھی دماغی تناؤ کے باعث ری ہیبیلیٹیشن سینٹر میں داخل ہونا پڑا تھا۔

Facebook Comments
Share Button