تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

آٹھ مقام:نہر کا پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت26 سیاح ڈوب کر جاں بحق

Share Button

آٹھ مقام( آن لائن )نہر کا پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت26 سیاح ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ضلعی انتظامیہ غائب۔ پاک فوج کے جوان جاثے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے قریب نالہ جاگراں پر بنے معلق پل پر لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاح سیلفیاں بنا رہے تھے کہ پل ٹوٹ کر نالہ جاگراں میں جا گرا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے کہ پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے تمام سیاح نہر میں جا گرے ہیں۔ پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے تمام افراد بہہ گئے ہیں۔ ضلع آٹھمقام کی پولیس موقع پر فوری پہنچ گئی ہے اور نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی لیکن پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے کامیابی نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس کے مطابق ریسیکیو جاری ہے اور ڈوبنے والوں کے نام ایڈرس تلاش کئے جا رہے ہیں۔ ڈوبنے والوں کو تعلق لاہور فیصل آباد صوبہ پنجاب پاکستان سے تعلق ہے۔ پورے ضلع میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ھادثہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔ طلباء کا تعلق ڈینٹل انسٹیوٹ آف ٹیکنکل کالج فیصل آباد سے تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے۔ جن میں چار سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے دن چھٹی ہونے کی وجہ سے ضلعی آفیسران موقع پر موجود نہیں تھے۔ جبکہ جو موجود تھے وہ بھی قائم مقام صدر کے پرٹول میں مصروف رہے ہیں۔ پولیس بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد موقع پر پہنچی ہے ۔ جاںبحق ہونے والون کے نام ایڈرس کی تلاش کے لئے انتظامیہ نے مقامی گیسٹ ہائوسز ست ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا اور 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 26 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکومتی اور انتظامی غفلت پر عوام نے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کی تلاش کے لئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے وادی نیلم میں سیاحوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاک فوج کو ریسکیو کاموں میں سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی۔پاک فوج کے کمانڈوز کی خصوصی ٹیم بھی وادی نیلم پہنچ گئی، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملہ بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 5 افراد کی لاشیں اور 14 زخمیوں کو نکال لیا گیا، جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments
Share Button