تازہ ترین

Marquee xml rss feed

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیلئے ایک اور مشکل ترین کام کر دکھایا بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدوار ... مزید-وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد-حکومت سازی، عمران خان کی زیر صدارت اہم امور پر مشاورت-نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد میں داخلے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت پی پی سے بلاول ہائوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کرنے کا بیان دیا تھا، بلاول ہائوس ... مزید-عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو-انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی ... مزید-صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی، مراد علی شاہ-پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاتعداد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک خرم شہزاد-نومنتخب ممبر قومی اسمبلی کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردی-لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

GB News

گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی اور امن کی راہ کا انتخاب کرلیا ،اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن کی وجہ سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہورہاہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی اور امن کی راہ کا انتخاب کرلیا ہے اب گلگت بلتستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ادارے کام کررہے ہیں ہمیں اپنے اداروں پر فخر ہے انتظامیہ، پولیس اور تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ جولائی سے قبل ہنزہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کیا جائے گا جلد قراقرم یونیورسٹی کیمپس ہنزہ کا دورہ کریں گے اور قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹورد ی خنجراب سائیکل ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے شرکاء اور منتظمین خصوصاً انتظامیہ کے آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلند ترین سطح پر انتہائی کامیاب سائیکل ریلی کا انعقاد یقینی بنایا۔ اس ایونٹ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگرہوگا اور خطے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی جیسے بڑے ایونٹس کا انعقاد پرائیویٹ سیکٹر کے سپانسرز کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے ۔ آئندہ سال اس ایونٹ کو بین الاقوامی کلینڈر ایئر میں شامل کرایا جائے گا تاکہ دیگر ممالک سے بھی سائیکل ریلی میں شرکاء کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پاک فوج کی سربراہی میں پولیس کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے صوبے میں امن وامان کی بحالی میں پولیس کردار انتہائی شاندار رہا ہے۔ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے انعقاد کا مقصد ماحول کا تحفظ اور سائیکل کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ہنزہ کو سائیکل کلچر کے حوالے سے ماڈل بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے شرکاء کے ساتھ تعاون اور شاندار استقبال پر گلگت، نگر، ہنزہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

Facebook Comments
Share Button