تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

نواز شریف سزا سے بچنے کیلئے ریاست کو بلیک میل کررہے ہیں، طاہر القادری

Share Button

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لب و لہجہ بھارتی سفیر جیسا ہے ،اداروں کیلئے نا اہل کا یہ روپ حیران کن ہو سکتا ہے میرے لئے نہیں،شریف برادران اپنی لوٹ مار بچانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں،نواز شریف خود کو بچانے کیلئے دشمنوں کے ساتھ نیشنل سیکرٹ بھی شئیر کر سکتے ہیں،پوری قوم اور قومی سلامتی کے ادارے ایک طرف کھڑے ہیں نا اہل ایک طرف کھڑا ہے ۔نواز شریف پاکستان کے خلاف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے ہیں۔2016 میں شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کام کرنیوالے بھارتیوں کے پاسپورٹ نمبر اور ویزا فارم بھی قوم کے سامنے رکھ دئیے تھے۔شریف خاندان کے ذاتی اور سیاسی ترجمانوں نے میرے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک عدالت جانے کی جرات نہ ہو سکی۔کلبھوشن کی گرفتاری پر نواز شریف کی خاموشی،خاندانی شادیوں میں مودی کی شرکت ،سجن جندال سے مری میں خفیہ ملاقات ہر جگہ ذومعنی راز و نیاز نظر آتے ہیں۔پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی،نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی پر غیر ملکی انویسڑز تڑپ رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار اپنی جان بخشی کیلئے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے ،سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اب قومی سلامتی کو قتل کرنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی لائرزموومنٹ کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی بہت سارے مزید کھیل کھیلیں گے،ملک سے بھاگنے کیلئے ریاست کو بلیک میل بھی کریں گے۔نا اہل نے معیشت تباہ کر دی،آئین کو بے وقعت کیا ،سپریم کورٹ کو بدنام کیا ،فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی آخر کسی بات کا تو انہیں زعم ہے اور کوئی تو انکے پیچھے ہے۔

Facebook Comments
Share Button