تازہ ترین

Marquee xml rss feed

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیلئے ایک اور مشکل ترین کام کر دکھایا بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدوار ... مزید-وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد-حکومت سازی، عمران خان کی زیر صدارت اہم امور پر مشاورت-نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد میں داخلے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت پی پی سے بلاول ہائوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کرنے کا بیان دیا تھا، بلاول ہائوس ... مزید-عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو-انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی ... مزید-صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی، مراد علی شاہ-پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاتعداد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک خرم شہزاد-نومنتخب ممبر قومی اسمبلی کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردی-لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

GB News

پاکستان دنیا کیلئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے، ناصر جنجوعہ

Share Button

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں’ پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے’ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے کوشاں رہا۔ منگ کو پاکستان’ افغانستان اور چین سہ فریقی غیر رسمی سفارتکاری دور کا اجلاس ہوا۔ افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان اور چین کا کردار زیر بحث اور افغان صدر کی امن پیشکش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ ‘ کابل اور افغان طالبان مذاکرات میں درپیش مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے۔ 1979 سے اب تک افغانوں نے جنگ دیکھی پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہا کوشش ہے کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں۔ غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کی۔ چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ پاکستان چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہے’ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں،خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں، پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ منگل کو پاکستان’ افغانستان اور چین کا سہ فریقی غیر رسمی اجلاس ہوا جس سے چینی سفیر یائو جنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہیں۔ سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ علاقائی مسائل کا حل علاقائی سطح پر نکالنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں۔ خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں۔ چین کے چھ بڑے منصوبوں میں سی پیک اہم ہے پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے’ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، علاقائی سطح پر اقتصادیات کا ایک دوسرے پر انحصار ہی امن کا ضامن ہوگا، اعتماد استحکام ‘ ترقی اور یکساں خوشحالی پاکستان اور افغانستان میں اہم ہے۔ منگل کو پاکستان’ افغانستان اور چین کا سہ فریقی غیر رسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں افغانستان اور چین سے پندرہ سے زائد مندوبین اور رکن پارلیمان نے شرکت کی۔ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر عمر زخیلوال نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری خطے میں ترقی و استحکام کا باعث ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button