تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

نواز ہل میٹل کے حقیقی بینیفشری ، بچوں نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، واجد ضیا

Share Button

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیا کا بیان مکمل ہو گیا’ واجد ضیاء نے بتایا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچے کہ نواز شریف ہل میٹل کے حقیقی بینی فشری ہیں ‘ ملزمان نے فنانشل سٹیٹمنٹ اور دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم نہیں کیں ،, جے آئی ٹی نے حسین نواز اور ہل میٹل کی طرف سے بھیجی گئی رقوم پر مبنی ٹیبل تیار کیا,ہل میٹل کا منافع 9.9 ملین ڈالر تھا کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ آج (بدھ) کو خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح کریں گے،ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے پر عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے سے پہلے عدالت وکیل صفائی کو سوالنامہ دے گی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ واجد ضیا کا بیان مکمل ہو گیا ,عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کا محفوظ فیصلہ بھی سنا دیا .سابق وزیراعظم محمد نواز شریف,مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے . پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ اور کیس کے مرکزی گواہ واجد ضیا کے بیان پر وکیل صفائی خواجہ محمد حارث (آج) بدھ کو جرح کا آغاز کریں گے.واجد ضیا نے چوتھے روز بیان قلمبند کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو فنانشل سٹیٹمنٹ اور دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم کرنے کا کہا ہل میٹل سے متعلق مانگا گیا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا, جے آئی ٹی نے حسین نواز اور ہل میٹل کی طرف سے بھیجی گئی رقوم پر مبنی ٹیبل تیار کیا,ہل میٹل کا ٹیکس کے بعد 9.9 ملین ڈالر نفع تھا, 8.9 ملین ڈالر حسین نواز اور ہل میٹل میں 2010 سے 2015 کے دوران نواز شریف کو بھجوائے۔ 88 فیصد منافع حسین نواز نے اس عرصہ میں نواز شریف کو بھجوایا۔ اسی دوران بطور تہفہ بھیجی گئی رقم, منافع اور نقصان سے مطابقت نہیں رکھتی, 2015 میں کمپنی کو 1.5 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ 1.5 ملین ڈاکر کے نقصان کے باوجود 2.1 ملین ڈاکر نواز شریف کو بھجوا دیئے۔حسن نواز نے بیان میں کہا کہ اس نے 2015 میں 8 لاکھ برطانوی پاونڈ حسین نواز سے لیئے, حالانکہ اس وقت کمپنی خسارہ میں تھی, خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے قائم کی گئی رائے پر مبنی ہے,بیان کا یہ حصہ تفتیشی رپورٹ کا حصہ ہے, بیان کا یہ حصہ قابل قبول شہادت نہیں, خواجہ حارث نے اعتراض کیا کہ حسن اور حسین نواز اس عدالت میں موجود نہیں, ان سے منسوب بیان نواز شریف کے خلاف قابل قبول شہادت نہیں, واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ 8ی فیصد منافع نواز شریف کو گیا۔ العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں واجد ضیا کا بیان مکمل، کل جرح شروع ہوگی۔ عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئیبیان قلمبند کرنے کے عمل کا آغاز کردیا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کا 342 کا بیان قلمبند کرنے کے معاملے پر حکم دیا کہ ملزمان کے بیان کے حوالے سے پہلے عدالت وکیل صفائی کو سوالنامہ دے گی۔ سوالنامے کی تیاری کے بعد ملزمان کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔ عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت(آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔(آج) بدھ کوخواجہ حارث گواہ واجد ضیا پر جرح کا آغاز کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button