تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

نواز شریف نے سازش کے تحت بیان دیا، تحقیقات ہونی چاہئے، تحریک انصاف

Share Button

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16اکائونٹس میں 300ارب روپیہ کیسے آیا،البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی؟ نواز شریف نے کارگل کے معاملے پر پاکستان کی پیٹھ پر خنجر گھونپا، نواز شریف کو کارگل کا دکھ ہے، کیا ہمیں سیاہ چن کا دکھ نہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنا نمک بھی ہلال کرنا چاہتے ہیں، کمال ہے کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ان کو آرٹیکل 5یاد نہیں،نواز شریف کا بیان پاکستان کو پابندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے، کیا یہ ایک محب وطن شخص کر سکتا ہے کہ وہ ریاست پر پابندیوں کیلئے دشمن ملک کا آلہ کار بن جائے۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، اس لحاظ سے پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے چاہے ہم کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، بدقسمتی سے نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16اکائونٹس میں 300ارب روپیہ کیسے آیا،انہوں نے ایون فیلڈ میں پراپرٹی کیسے خریدی، یہ ان کو معلوم نہیں ہے، البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس سے پہلے بھی یہ باتیں کر چکے ہیں، سہیل وڑائچ نے اپنی کتاب غدار کون میں لکھا ہے کہ 1993میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے پاکستان نے کروائے،ان فقروں کو بعد میں ہٹوا دیا گیا، نواز شریف نے کارگل کے معاملے پر پاکستان کی پیٹھ پر خنجر گھونپا، نواز شریف کو کارگل کا دکھ ہے، کیا ہمیں سیاہ چن کا دکھ نہیں ہے، کیا یہ ہمارا علاق نہیں تھا جہاں ہندوستان رات کو آ کر بیٹھ گیا تھا، کارگل آپریشن کی منظوری خود نواز شریف نے دی تھی، انڈین حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں پکڑا گیا، اگر پاکستان کا حاضر سروس آفیسر ہندوستان میں پکڑا جاتا تو کیا ہندوستان کا وہی رد عمل ہوتا جو نواز شریف کا ہے،کلھبوشن کراچی میں شیعہ سنی فساد پلان کر ہا تھا، کلبھوشن کوئٹہ میں (بی ایل اے) کو اسلحہ کی فراہمی میں ملوث تھا، کلبھوشن کے پاکستان ایران بارڈر پر اسلحہ سپلائی کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا، یہ نیٹ ورک کراچی تک پھیلا ہوا تھا لیکن نواز شریف اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد قرار دینے کو تیار نہیں ہے، نواز شریف کلبھوشن یادیو کو جاسوس کہتے ہیں ہیں دہشت گرد نہیں۔

Facebook Comments
Share Button