تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Share Button

قومی اسمبلی نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کر لی اور مطالبہ کیا ہے کہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوںکے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے قرارد اد پیش کی کہ یہ ایوان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مزمت کر تا ہے ، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے اپنا سفارتحانہ یروشلم منتقل کر نے کے فیصلے کی بھی مزمت کر تا ہے ، قرارادادمیںکہا گیا ہے کہ یہ ایوان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کر تا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔سینیٹ نے اسرائیل کی مزمت اور فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔سنینیٹ نے امریکا کے سفارت خانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفرا لحق نیاسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر سینیٹ نے پاس کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی طرف سے انسانیت سوز مظالم جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں کہ شدید مذمت کر تی ہے۔ سوموار کو اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل فوج نے فائرنگ کر کے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو زخمی کیا ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے اور دونوں ممالک کشمیر اور فلسطین میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہے ہیں۔ہم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امریکہ کی طرف سے بیت المقدس سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ قرارداد میں بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اس کو روکنے میں کردار ادا کرے۔

Facebook Comments
Share Button