تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

نواز شریف کو کسی کے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

Share Button

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں’کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے ٹھیک طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں’ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ‘جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں’بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ‘نیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں اور نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے اچھی طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں۔ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی جبکہ جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ہے جبکہ نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے اس کے خلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا اور جو باتیں یہاں کی جا رہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرنیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے تاہم بغیر تصدیق کے بات آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگرماضی میں جانا ہے توپارلیمنٹ ایک کمیشن بنالے۔ حقائق پرمبنی بات کرنی چاہیے،کوئی شخص معاملے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتا ہے تواس سے ملکی مفادکونقصان ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہاہے،پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے،کسی کے پاس بھی غداری کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں۔

Facebook Comments
Share Button