تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز کریں، بریگیڈیئر اظہر

Share Button

کمانڈر 62برگیڈ برگیڈیئر چوہدری اظہر منیر کاہلو نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے یہ بات قابل اطمینان ہے کہ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل ہو گیا ہے اعلیٰ کار کردگی پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے علاقے کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے مستقبل میں کردار ادا کریں جب تک علم سے آراستہ نہیں ہوں گے تب تک طلبہ دور حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجوں کے مقابلے کیلئے طلبہ کو اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز کرنا ہوگی پرنسپل آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سکردو پروفیسر احسان اللہ نے کہاہے کہ طلبہ کی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہے ہیں سکول کی ترقی وخوشحالی کیلئے کمانڈر 62برگیڈ کی خدمات شاندار ہیں دریں اثناء کمانڈر62برگیڈ برگیڈیئر اظہر منیر کاہلو نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مسائل دریافت کر کے احکامات جاری کئے ۔

Facebook Comments
Share Button