تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

خواتین کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں،جعفراللہ

Share Button

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے خصوصا خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے سلائی کڑھائی سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین سلائی کڑھائی اور کشیدہ کاری کے زریعے سے روزگار کما سکیں ضلع کونسل گلگت کے تعاون سے لالی محلہ امپھری میں ہوم بیسڈ ووکیشنل سنٹر میں سلائی کڑھائی مشینیں اور کشیدہ کاری کا دیگر سامان تقسیم کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں خواتین کے بغیر معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ہے ۔ موجودہ حکومت نے خواتین کو اپنی مدد آپ کے تحت روز گار کے زرائع متعارف کر انے کے لئے سلائی کڑھائی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ خواتین ان سنٹروں سے تربیت حاصل کر کے اپنی مدد آپ کے تحت روزگار کما سکیں انہوں نے کہا کہ امپھری میںمیں 15 لاکھ روپے کی لاگت سے بڑا سلائی سنٹر اور لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں خواتین کو مختلف شعبوں میں تربیت دے کر گھر بیٹھے روزگار کمانے کی تربیت دی جائے گی جبکہ لائبریری سے نوجوان نسل مستفید ہو گی۔اس موقع پر ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر ذوالفقار احمد نے کہا کہ ضلع کونسل اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے علاقے میں عوام خصوصا خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے سلائی سنٹروں کاقیام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد خواتین میں بے روزگاری ختم کرتے ہوئے انہیں گھر کی دہلیزپر روزگاری کے مواقعے فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر ضلع کونسل گلگت کے ایڈ منسٹریٹو آفیسر شاہ ولی بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments
Share Button