تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

بغیر معاوضہ زمین حاصل کرنے کے خلاف گمبہ سکردو میں رات بھر دھرنا

Share Button

بغیر معاوضہ ا زمین حاصل کرنے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے گمبہ سکردو میںرات بھر احتجاجی دھرنا دیا اور زمین پر قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سید علی رضوی ، شہزاد آغا ، شیخ علی کریمی ، آصف ناجی ایڈووکیٹ ،شبیر مایار اور دیگر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں کہیں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے یہاںکی زمینیں عوام کی ملکیت ہیں ایک صوبے میں دہرا قانون ہر گز منظور نہیں ہو گا ہم زمین دینے کے خلاف نہیں ہیں سرکار کو زمین در کار ہے تو ضرور حاصل کرے مگر معاوضہ دینا ہوگا معاوضے کے بغیر زمین ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو نتائج سنگین ہو ں گے منظم سازش کے تحت بلتستان کے مثالی امن کو خراب کیا جارہا ہے عوام کی مینوں پر قبضہ کر کے امن وامان کا مسئلہ پیدا کیا جارہا ہے ہم پرامن لوگ ہیں ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی انہوں نے کہاکہ لینڈ ریفارمز کمیشن کے ذریعے عوام کی ملکیتی زمینوں پرقبضہ کرنے کی سازش ناکام بنادی جائیگی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں زمینوں کے مسئلے پر ایک پیج پر ہیں انتظامیہ اوچھے ہتھکھنڈوں سے بازر ہے۔

Facebook Comments
Share Button