تازہ ترین

Marquee xml rss feed

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیلئے ایک اور مشکل ترین کام کر دکھایا بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدوار ... مزید-وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد-حکومت سازی، عمران خان کی زیر صدارت اہم امور پر مشاورت-نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد میں داخلے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت پی پی سے بلاول ہائوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کرنے کا بیان دیا تھا، بلاول ہائوس ... مزید-عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو-انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی ... مزید-صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی، مراد علی شاہ-پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاتعداد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک خرم شہزاد-نومنتخب ممبر قومی اسمبلی کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردی-لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

GB News

ٹھیکوں میں بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، وزیراعلیٰ

Share Button

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ منصوبوں کی تعمیر میں معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ حکومت منصوبوں کے اچھے ریٹس دے رہی ہے ٹھیکیداروں کے مسائل حل کئے گئے ہیںمالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے منصوبوں کی تعمیر کیلئے بھرپور فنڈنگ کی جارہی ہے اب کسی قسم کا غیرمعیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکریٹری تعمیرات منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ آفیسران کواس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ فیلڈ پر ہونے والے کام کا مانیٹرنگ کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غیر معیار کام کرنے والوں کیخلاف سیکریٹری تعمیرات سخت ایکشن لیں۔ محکمہ تعمیرات کے آفیسران اور ٹھیکیدار برادری جذبے سے کام کریں ۔ سابقہ حکومت کے 2ارب کے بقایاجات ادا کئے ٹھیکیداروں کے تمام مسائل حل کئے گئے ہیں اب کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق حکومت میں ملازمتیں اور ٹھیکے فروخت کئے گئے ۔ ہم نے کرپشن کے دروازے بند کردیئے ہیں ہمارے دور حکومت میں ٹھیکوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو لائے جائیں بلاتفریق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پیپرا قوانین کی کہیں پر بھی خلاف ورزی ہوئی ہے تو نشاندہی کی جائے صرف الزامات لگانا کافی نہیں ہوتا اگر کسی کے پاس بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ڈویژن دفاترکے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ ممبران اسمبلی کے منصوبوں کے ٹینڈر میں غیرضروری تاخیر نہیں کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تمام اضلاع ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں فروخت ہونے والے ٹف ٹائلز کے معیار کو چیک کیا جائے اور ٹف ٹائلز سمیت مختلف تعمیراتی میٹریل کے چھوٹے صنعتوں کیلئے این او سی لازمی قرار دی جائے تاکہ معیاری تعمیراتی میٹریل کے فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Facebook Comments
Share Button