تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لاہور، جو لوگ محض ذاتی مفادات کی خاطر اپنی وفاداریاں بدل کر ہر موسم میں لوٹا کریسی کامظاہرہ کرتے ہیں،حافظ محمد ادریس وہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ، اگر عوام میں نچلی سطح ... مزید-کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے موثر کنٹرول میں لایا جائے ... مزید-کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے ... مزید-کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی ... مزید-اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی-ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل-پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ-قلات اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرد و غبار سے معمولات زندگی متاثر-پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج-انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک ... مزید

GB News

اسرائیل لبنان سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے امریکہ کی ثالثی کا انکشاف

Share Button

اسرائیل کے توانائی کے وزیر کے انکشاف نے مشرق وسطیٰ میں ہل چل مچا دی، لبنان اور اسرائیل مابین سرحدی تنازع کے حل کے لئے امریکہ ثالثی میں مصروف ہے، امریکا تیل کے بدلے لبنان اسرائیل مابین تنازع کا حل چاہتا ہے، اسرائیل نے امریکی ایما پر لبنان کے بعض متنازع علاقوں سے انخلا پرآمادی ظاہر کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز توانائی کے اسرائیلی وزیر نے ایک ایسا بیان دیا جس پرمشرق وسطی میں ایک نئی ہل چل دیکھنے میں آئی ہے۔ اسرائیلی وزیر نے انکشاف کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدوں کے تنازع کے حل کے لیے امریکا ثالثی کی کوششیں کررہا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل بری اور بحری سرحدوں کے تعین کے لیے تیل کو بہ طور وسیلہ استعمال کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک تیل کے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے یہ مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ لبنان نے البلوکین میں آئل فیلڈ 6 اور 9 میں تیل کی تلاش کے لیے اہم مراحل طے کرلیے ہیں ،لبنانی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حال ہی میں قصر کے مقام پرایک اہم اجلاس ہوا جس میں لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے بجائے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی امور میجر جنرل عباس ابراہیم، اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفیل کے رابطہ کار بریگیڈیئر امین فرحات، اور بریگیڈیئر رولی فارس نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں امریکا کی طرف سے پیش کی گئی اس تجویز پرغور کیا گیا جس میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان تیل کے مشترکہ منصوبوں کے بدلے سرحدوں کے تعین کی بات کی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button