تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

کامیاب فلموں کے باوجود اداکار سنجے مشرا کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

Share Button

ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب کامیڈی فلموں میں جاندار اداکاری سے الگ پہچان بنانے والے اداکار سنجے مشرا 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے باوجود کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنجے مشرا نے انکشاف کیا کہ وہ 20 برسوں سے بالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔سنجے مشرا نے کہا کہ پچھلے کچھ وقت سے سپورٹنگ اداکاروں کی فیس میں کچھ اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی ہمیں ملنے والا معاوضہ اتنا نہیں کہ ہمارا بہتر گزارا ہوسکے۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ جب آپ فلم میں ہیرو ہوتے ہیں تو آپ پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور پیسہ لگایا جاتا ہے پروڈکشن ٹیم کا رویہ بھی بڑے اداکاروں کے ساتھ مختلف ہوتا ہے، جب کہ سپورٹنگ رول کرنےو الے اداکاروں کو کہا جاتا ہے کہ آپ کی وجہ سے فلم بک رہی ہے لیکن زیادہ بڑی وجہ فلم کا ہیرو ہے

واضح رہے کہ تعلیم یافتہ اداکار سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ایک چھوٹے سے ڈھابے پر نوکری کرنی شروع کردی تھی۔ فلم ’گول مال‘، ’دھمال’ اور’دل والے‘ سمیت 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار سنجے مشرا نے بالی ووڈ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ تاہم آج بھی وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button