تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

الیکشن کمیشن کی غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے عمل کوجلد نمٹانے کی ہدایات

Share Button

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے عمل کو جلد ازجلد نمٹانے کے لئے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دیں ، غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں پر محیط ہوگا اور اس دوران مبصرین پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل ، پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کی گنتی کے عمل کا مشاہدہ کر سکیں گے۔پیر کو الیکشن کمیشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی زیر صدارت الیکشن 2018ء کے لئے غیر ملکی مبصرین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزرات خارجہ ، وزرات داخلہ، ایف بی آر اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے ویلکم کرتا ہے اور اس حوالے سے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ ملکی قوانین کے مطابق تمام غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے عمل کو وقت ضائع کئے بغیر جلد ازجلد نمٹایا جائے تاکہ غیر ملکی مبصرین بروقت پہنچ سکیں۔تمام اداروں کے مشاورت سے غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں پر محیط ہوگا اور اس دوران مبصرین پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل ، پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کی گنتی کے عمل کا مشاہدہ کر سکیں گے ۔غیر ملکی مبصرین کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے جو چند دنوں تک مکمل ہوجائیگی۔

Facebook Comments
Share Button