تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لاہور، جو لوگ محض ذاتی مفادات کی خاطر اپنی وفاداریاں بدل کر ہر موسم میں لوٹا کریسی کامظاہرہ کرتے ہیں،حافظ محمد ادریس وہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ، اگر عوام میں نچلی سطح ... مزید-کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے موثر کنٹرول میں لایا جائے ... مزید-کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے ... مزید-کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی ... مزید-اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی-ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل-پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ-قلات اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرد و غبار سے معمولات زندگی متاثر-پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج-انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک ... مزید

GB News

فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف 2دن باقی رہ گئے، ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ تیز

Share Button

فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف 2دن باقی رہ گئے،میگا ایونٹ14جون سے روس میں شروع ہو گا۔دنیا بھرسے متعداد ٹیموں کا روس پہنچنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جن کا شاندار استقبال بھی کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ٹیمیں بھی بھرپور پریکٹس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور مصری شہزادے محمد صلاح بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جن کے چاہنے والے ان کی واپسی کے منتظر ہیں ۔روس میں فین فیسٹ بھی شروع ہو گیا ہے جہاں فٹبال کے دیوانوں کا جمِ غفیر امڈ آیاہے اور نامور فٹبال پلیئرز کی ٹی شرٹس سے لے کر کھانے اور دیگر تحائف توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔منچلوں کی بڑی تعداد رو س میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے زائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14جون کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان ماسکو کے میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15جولائی کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے آفیشل فٹ بال ٹیلسٹار 18کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے جو پاکستان میں تیار ہوئی ۔ فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو خالص سونے کی بنی فیفا ٹرافی کے ساتھ مجموعی طور پر 3کروڑ94لاکھ ڈالرس سے زائد رقم بھی انعام کے طور پر ملے گی۔ فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر 2کروڑ 95لاکھ ڈالر اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالر ،چوتھا مقام پانے والی ٹیم سوا دوکروڑ کے لگ بھگ انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔اسپین کی فٹ بال اسوسی ایشن نے ٹرافی جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے تقریبا 10لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں 8برس قبل چیمپئین بننے پر اسپین کی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی کس 7لاکھ 63ہزار ڈالر کا انعام دیا تھا۔ دفاعی چمپیئن جرمنی نے بھی ٹیم کی جانب سے اعزاز کے کامیاب دفاع پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اگر جرمن ٹیم یہ اعزاز دوبارہ پانے میں کامیاب رہی تو ہر کھلاڑی کے اکانٹ میں چار لاکھ 12ہزار ڈالر جمع ہو جائیںگے۔ اس سلسلے میں برازیل بھی پیچھے نہیں ، اگر نیمار کی ٹیم نے 16برس کے بعد ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا تو فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ہر کھلاڑی لگ بھگ ساڑھے 9لاکھ ڈالرز کا حقدار بن جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button