تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

کالاباغ ڈیم اہمیت کا حامل ہے، مشترکہ سوچ سے بنے گا،علی ظفر

Share Button

وفاقی وزیر توانائی علی ظفر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملک کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن صوبوں کے درمیان مختلف رائے کی وجہ سے اس کے بنانے میں دشواری کا سامنا ہے،صوبوں نے کالا باغ ڈیم کے بارے میں مختلف رائے دی ہوئی ہیں اسے چھوڑ نہیں سکتے، اس بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ پیر کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی علی ظفر نے کہا کہ پانی کے سلسلے میں ملک بھر کے ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر سے نامور ماہرین کو بلا کر رائے طلب کی جا رہی ہے تا کہ کوئی واضح پالیسی بنا سکیں،اسی سلسلے میں آج اور کل وزارت میں مشاورتی عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،پانی کی دو اقسام ہیں جن میں ایک پینے کا پانی اور دوسرا استعمال کرنے کیلئے شامل ہے، عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ پانی خرچ کرنے میں احتیاط برتیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتوں کے دوران اس مسئلے کو اس شدت سے نہیں اٹھایا گیا جس کی ضرورت تھی،اب مختلف یونیورسٹیوں میں اس سلسلے میں کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بن جاتا اس کے متبادل ڈیموں پر غور کرنا ہو گا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم کے متعلق از خود نوٹس لیا ہوا ہے جسے اب مختلف ڈیموں کے بارے میں ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے اور ہمیں بھی چیف جسٹس نے اس بارے میں متبادل سکیمیں اور ڈیموں وغیرہ کے بارے میں آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مسئلے کو دفن نہیں کرنااور اسے صوبوں کی مشاورت کے بغیر بنانا بھی نہیں، کالا باغ ڈیم مشترکہ سوچ سے بنے گا۔

Facebook Comments
Share Button