تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لاہور، جو لوگ محض ذاتی مفادات کی خاطر اپنی وفاداریاں بدل کر ہر موسم میں لوٹا کریسی کامظاہرہ کرتے ہیں،حافظ محمد ادریس وہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ، اگر عوام میں نچلی سطح ... مزید-کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے موثر کنٹرول میں لایا جائے ... مزید-کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے ... مزید-کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی ... مزید-اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی-ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل-پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ-قلات اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرد و غبار سے معمولات زندگی متاثر-پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج-انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک ... مزید

GB News

سڑکوں کی میٹلنگ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی، پیپلز پارٹی

Share Button

پاکستان پیپلزپارٹی گلگت  بلتستان کی صوبائی قیادت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان آرڈر 2009مسئلہ کشمیر پر ڈرون حملہ ہے گلگت  بلتستان مسئلہ کشمیر سے نکل گیا ہے حفیظ الرحمن کی رکاوٹوں نے سرتاج عزیز کی بنائی گئی سفارشات کو ردی ٹوکری کی نذر کردیا ہے ۔ جی بی آرڈر 2018کی حتمی سفارشات میں سے سپریم کورٹ تک رسائی ، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ، امپاورمنٹ، قانون سازی کے اختیارات سمیت تمام چیزیں واپس کردی گئی ہیں۔ نیا بجٹ بند کمروں میں تیار کرکے بندکمروں سے ہی نافذ کردیا گیا ہے ۔ 10منٹ کی بحث پر ہی بجٹ کو پاس کرنا حکومتی نمائندوں پر سوالیہ نشان ہے ۔ گزشتہ دو سالوں کا بجٹ ترقیاتی امور میں خرچ ہونے کی بجائے مشنری کی خریداری اور مینٹیننس پر خرچ ہوا ہے جس کا سب کو پتہ ہے کہ کس کے چندے میں جاتا ہے ۔ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ، رکن اسمبلی جاوید حسین ، سینئر نائب صدر جمیل احمد ، نائب صدر بشیر احمد ، صدر ضلع گلگت اقبال رسول، صدر ضلع نگر حاجت حسین و دیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت  بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے دفاع اور تحفظ کے لئے عید کے بعد تحریک شروع کردیگی ۔ وفاق اب ہماری متنازعہ حیثیت کو تسلیم ہی کرلے گا متنازعہ حیثیت ہمارے مستقبل کا ضامن ہے ۔ ہمارے حقوق کا تحفظ متنازعہ حیثیت میں ہے اس لئے اب متنازعہ حیثیت کا دفاع کریںگے ۔ نیا آرڈر کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے جسے ہم مکمل مسترد کرتے ہیں ۔ حفیظ اور اس کی ٹیم کو معلوم نہیں ہوگا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جی بی تک توسیع یا جی بی کے عوام کی سپریم کورٹ تک رسائی آرڈر کے زریعے نہیں دیا جاتا ہے بلکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے زریعے دیا جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ گلگت  بلتستا ن کی طرح کسی آرڈر کوتسلیم کرنے کی مجاز نہیں ہے ۔ حفیظ الرحمن نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے سرتاج عزیز کمیٹی کی تمام ورکنگ کو دریا برد کردیا ہے ۔ سابقہ آرڈر میں وفاقی قانون سازی کے امور گلگت  بلتستان کونسل کو دئے گئے تھے اور صوبائی امور گلگت  بلتستان اسمبلی کو دئے گئے تھے اسی وجہ سے وفاقی قوانین ڈائریکٹ گلگت  بلتستان تک توسیع نہیں ہو پائے اب نئے آرڈر میں نہ صرف جی بی کونسل کو بحال کردیا ہے بلکہ تمام قانون سازی کے اختیارات وزیراعظم کو بحیثیت ایگزیکٹو منتقل کردئے ہیں ۔ ملازمین کے کوٹہ سمیت چند چھوٹی چیزیں بطور اصلاحات لائی گئی ہیں جنہیں باآسانی سمری کے زریعے حل کیا جاسکتا تھا لیکن حکومت نے جان بوجھ کر ہیجانی کیفیت پیدا کردی جس کی وجہ سے ازلی دشمن انڈیا کو بھی بولنے کا موقع مل گیا ہے ۔ نیا صدارتی آرڈر گزٹ آف پاکستان میں چھپنے تک مزید ترمیمی مراحل سے گزرجائیگا ۔ 95فیصد چیزیں گورننس آرڈر 2009سے نقل کی گئی ہے پانچ فیصد چیزیں نئی شامل کی گئی ہیں جن میں سے اکثر زہر قاتل ہے اور مستقبل میں مسائل کا سبب بنیںگے ۔ 2018کے تحت بننے والی ہائی کورٹ کے احکامات کو گزشتہ ایک مہینے سے کسٹم کا ایک معمولی سپاہی روندتے ہوئے اپنے موقف پر قائم ہے اور عدالت کچھ نہیں کرپارہی ہے ایسے اصلاحات اور متبادل لیبل کو ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ کا نام سپریم کورٹ یا عالمی عدالت رکھنے سے چیزیں نہیں بدلتی چیزیں صرف سٹرکچر کی تبدیلی سے ممکن ہوسکتی ہے ۔ گلگت  بلتستان میں سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے بنچ کو توسیع دی جائے تاکہ ہم اپنے مسائل کو حل کرسکیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کا بجٹ ترقیاتی امور پر نہیں صرف مینٹیننس اور مشینوں کی خریداری پر صرف ہوا ہے گلگت  بلتستان میں احد چیموں کی لائن لگی ہوئی ہے حفیظ الرحمن ایک لاکھ سے لیکر ایک ارب تک کے تمام منصوبے اپنی چھٹی اور پرچی کے زریعے جاری کراتا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں سے محکمہ برقیات اور تعمیرات میں حفیظ الرحمن کے چہیتے آفیسران کاتبادلہ کرنے میں رکاوٹیں کھڑی ہیں اور دونوں محکموں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا ہے ۔ نئے بجٹ میں صرف گزشتہ تین سالوں سے لوٹ مار کرنے والوں کے بقایہ جات شامل کرلئے گئے ہیں غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ گزشتہ تین سالوں سے درجنوں منصوبوں پر نیب کی توجہ دلائی ہے اس کے باوجود حفیظ حکومت کے خلاف آنکھ کھولنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ گلگت کی سڑکوں کی میٹلنگ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے ۔ 9انچ تارکول کے نام پر آدھا انچ تارکول کیا گیا ہے ۔ تین سالوں کے دوران ہونے والے تمام ٹھیکوں کے پری کوالفکیشن کا ریکارڈ اٹھایا جائے ۔ حفیظ کے چہیتے اور دیگر ٹھیکہ داروں کے ریٹ کا فرق دیکھیں۔ نیب کے لئے چیف کورٹ گلگت  بلتستان کا گزشتہ حکمنامہ ہی کافی ہے جس میں انہوں نے کئی میگامنصوبوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ٹینڈرز معطل کردئے ہیں ۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سرکاری ملازم ہوتا ہے اپنی اوقات کے اندر رہے چیف سیکریٹری ریاست کا ملازم ہوتا ہے کسی خاص صوبے کا نمائندہ ظاہر کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ چیف سیکریٹری کی بات کو زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے عوام کا خادم ہے احسانات نہ جتائیں۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ گلگت  بلتستان میں پشتنی باشندگی کا قانون از سر نومرتب کیا جائے ۔ گلگت  بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو قانونی حیثیت دی جائے ۔ ہم آئندہ بھی متنازعہ حیثیت کے ساتھ آگے بڑھیںگے ۔ انٹرنیشنل بارڈر پر دو ہفتوں سے تاجر دھرنا دئے بیٹھے ہیں فوری طور پر ان کے تحفظات دور کردئے جائیں۔

Facebook Comments
Share Button