تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں، ڈاکٹر اقبال

Share Button

گلگت (خبر نگار خصوصی) وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی کا سفر عروج پر ہے محکمہ تعمیرات کے آفیسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن ہونے کی وجہ سے تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہورہے ہیں اب وہ زمانہ گزرگیا جب ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوتا تھا لیکن کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا ۔ یہ باتیں انہوں نے پی آئی اے لنک روڈ گلگت کے میٹلنگ کی تکمیل کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیں ۔ اس موقع پر چیف انجینئر محکمہ تعمیرات گلگت ریجن رشید احمد، معاون خصوصی عابد علی بیگ ، صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن فردوس احمد ، ٹھیکیدار مقصود احمد ڈار سمیت دیگر موجود تھے ۔ وزیرتعمیرات نے روڈ کی تکمیل پر باقاعدہ افتتاح کردیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ گلگت کی تمام لنک روڈز کو مکمل کرکے عوام کی مشکلات کو کم کریںگے ۔ پی آئی اے لنک روڈ مجینی محلہ اور ڈومیال کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا اس روڈ کی میٹلنگ مکمل ہونے کے بعد لوگوں کو سیوریج کی سہولت ملے گی گزشتہ کئی سالوں سے مجینی محلہ اور ڈومیال کے عوام چیخ رہے تھے کہ ہمارے گھروں میں پانی گھس گیا ہے مگر حکومت کو اس بات پر توجہ دینے کی توفیق نہیں آئی کئی بار عوام نے سڑکوں کو بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے باوجود حکومت کے کان میں جوں تک نہیں رینگی ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی سب سے پہلے ہم نے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینا شروع کردیا جن میں ایک اہم مسئلہ گلگت شہر کے سیوریج اور ڈرینیج کا مسئلہ تھا جس کو ہم نے سڑکوں کے کارپٹنگ کے ساتھ منسلک کردیا اب مجینی محلہ ، ڈومیال ، اور کشروٹ کے عوام کے لئے پانی کا مسئلہ ختم ہوگیا جس کے بعد لوگوں نے سکون اور سکھ کا سانس لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر محکمہ تعمیرات کے آفیسران اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔ کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس کے عملی کام اور کاغذات میں فرق نظر آتا ہو فرق صرف مخالفین کی آنکھوں میں نظر آرہا ہے ۔ جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے اب عوام کھوکھلے نعروں پر آنے والے نہیں ہیں۔

Facebook Comments
Share Button