تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

فرانس اور کروشیا کی لگاتار دوسری فتح، ارجنٹائن کو 0-3 سے شکست

Share Button

ماسکو : فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں فرانس نے پیرو اور کروشیا نے ارجنٹائن کو بدترین شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ڈنمارک اور آسٹریلیا کے درمیان میچ برابر رہا۔

جمعرات کو کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور میچ کے 7ویں منٹ میں کرسچن ایرکسن نے گول کر کے ڈنمارک کو آسٹریلیا کے خلاف برتری دلا دی۔

پہلے میچ میں فرانس سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے اس کے بعد میچ برابر کرنے کی کوششیں شروع کیں، انہیں گول کرنے کا موقع اس وقت ملا جب گول سے چند انچ کے فاصلے پر ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی کے ہینڈ بال کے سبب فاؤل ہونے کیوجہ سے امپائر نے پینالٹی ایوارڈ کردی۔

میچ کے 37ویں منٹ میں ملنے والی اس پینالٹی پر جیڈینیک نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور مقابلہ برابر کردیا۔ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے سبب مقابلہ 1-1 پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ میچ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے تاہم وہ اب بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ سکتے ہیں۔

پہلے میچ میں 2-1 سے شکست کھانے والی آسٹریلین ٹیم کا اس وقت صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ ڈنمارک نے پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔

اب آسٹریلیا کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے پیرو کے خلاف فتح کے ساتھ ساتھ ڈنمارک کی فرانس کے ہاتھوں شکست کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔

دن کے دوسرے میچ میں گروپ ’سی‘ میں فرانس نے پیرو کو شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

ایکاٹیرن برگ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم میچ کی ابتدا سے ہی پیرو پر حاوی رہی اور حریف ٹیم کے گول پر یکے بعد دیگرے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس دوران فرانس کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن فنشنگ کی کمی کے سبب وہ گول کرنے میں ناکام رہے تاہم 34ویں منٹ میں ایم باپے نے جمود توڑتے ہوئے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

فرانس کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی اور یوں پہلا 1-0 کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Facebook Comments
Share Button