تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

ترک الیکشن میں طیب اردوان نے ایک اور بار میدان مار لیا

Share Button

انقرہ : طیب اردوان نے ایک بار پھر ترک عوام کے دل جیت لیے۔ترکی میں پہلی بار ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں عوام نے اپنے محبوب قائد کو واضح برتری دلا دی ۔

اردوان نے ثابت کر دیا کہ جس حکمراں کی محبت عوام کے دلوں میں بستی ہو۔اسے قبل ازوقت انتخابات کا رسک لینے میں ذراہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔ ترک صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق 54فیصد ووٹوں کے ساتھ طیباردوان پہلے نمبر پر رہے ۔ ترک میڈیا کے مطابق اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے .کامیابی کا جشن منانےکیلئے طیب اردوان کے حامی جمع ہونے لگے ہیں ۔اپنے ملک کو اقتصادی لحاظ سے 111 نمبر سے 16ویں نمبر پر لے جانے والے اردوان کے عوام گرویدہ ہیں ۔

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔ ترک سرکاری میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 87 فیصد رہا۔پارلیمانی انتخاب میں بھی طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں اور صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار  میدان میں اترے ۔ جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل تھے ۔ محرم انجے 30 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

طیب اردوان کی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے جشن میں ڈالر جلانا شروع کر دیے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button