تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

Share Button

کراچی :لالی ووڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

پاکستانی فلم کے ٹریلر نے ثابت کردیا کہ فلم کی کاسٹ کی جوانی پھر واپس آگئی۔قریبا 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نامعلوم افراد جیسی کامیاب سیریز کے ہیرو فہد مصطفیٰ بھی نظر آئیں گے۔

فہد مصطفیٰ نے فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے اس سیریز کی پہلی فلم میں جلوے دکھائے۔اسی طرح اس فلم میں اداکارہ ماورا حسین بھی اپنی خوبصورتی اور جوانی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید پہلے دشمن تھے یا بعد میں دشمن بنے، کیوں کہ انہیں جہاں دوستی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں پہلی فلم کی طرح خوب کامیڈی ڈائلاگس سننے کو ملتے ہیں، ساتھ ہی ٹریلر میں پاکستان اوربھارت کے لہراتے جھنڈوں نے شائقین کے انتظار کو مزید بڑھادیا ہے۔ ٹریلر میں پنجابی اسٹائل کے گانوں کی دھنیں بھی شامل کی گئیں ہیں، جنہیں سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں میوزک بھی خوب سننے کو ملے گا۔

”جوانی پھر نہیں آنی 2‘ ‘کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے اور اسے رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Facebook Comments
Share Button