تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

کارگل روڈ کھولنے کیلئے کردار ادا کرینگے، فرحت اللہ بابر

Share Button

کھرمنگ (سرورحسین سکندر سے )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات و سابق صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خوبصورتی کے لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے یہاں کی قدرتی خو بصورتی کی سحر میں آنے والے تمام سیاح مبتلا ہوجاتے ہیں سیاحت میں یہ خطہ بہت اہم ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے سیاحت کے شعبے کو ترجیح نہیں دی یہاں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگ بھی ملنسار اور مہمان نواز ہیں گلگت بلتستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ملک کے دیگر شہروں سے پڑھے ہوئے ہیں جوان تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہونے کے ساتھ ہر شعبے میں دیگر صوبوں کے جوانوں سے کم نہیں ہے اور یہاں کے باسیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے اس کے لئے تمام پارٹیوں کو ملکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ ترجیح دی یہاں کے عوام کو اب آئینی دائرے میں لانا چاہئے کیو نکہ یہ خطہ پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے آئینی حقوق کے لئے نوجوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔کھرمنگ منٹھوکہ آبشار پر کے پی این سے خصوصی گفتگو میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ضلع کھرمنگ بھی دفاعی اعتبار بہت اہم ہے کیونکہ یہاں گارگل بارڈر موجود ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں کارگل روڈ کھولنے کے لئے بھی کردار ادا کریںگے اس روڈ کے کھلنے سے ناصرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ سرحد پار بچھڑے خاندان بھی ایک دوسرے سے مل سکیں انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتظامی عہدوں کے سروس سٹریکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے سینئر انتظامی آفیسروں کا 75فیصد کوٹہ ان کا حق ہے اور 25فیصد پر ڈی ایم جی آفیسران کو بلایا جاتا ہے لیکن یہاں اس کے برعکس انتظامی عہدوں پر ڈی ایم جی آفیسران زیادہ ہے جو کہ یہاں کے آفیسران کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کھرمنگ کے صدر جی ایم پاروی کی خصوصی دعوت پر کھرمنگ آئے تھے ۔

Facebook Comments
Share Button