تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

جون جولائی کی آدھی فیس وصول کرنے کیخلاف نجی اسکولوں کی درخواست مسترد :کیوں نہ مہنگے نجی اسکولوں کو سرکاری تحویل میں لے لیں، چیف جسٹس

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے جون جولائی کی آدھی فیس وصول کرنے کیخلاف اسکولوں کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ،پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انگریزی اور اردو اخبارات میں پبلک نوٹس شائع کیا جائے، نوٹس کے اخراجات نجی اسکولز برداشت کریں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیوں نہ مہنگے نجی اسکولوں کو سرکاری تحویل میں لے لیں، حکومت کی نااہلی ہے کہ تعلیم پر توجہ نہیں دی جارہی، اتنی مہنگی تعلیم ہے تو عدالت کیوں جائزہ نہ لے، اگر میں بھی تعلیم حاصل نہ کرتا تو آج کسی بینک میں کلرک ہوتا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اور جون جولائی کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جون جولائی کی آدھی فیس وصول کرنے کیخلاف اسکولوں کی درخواست مسترد کردی۔اسکولوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر اسکول ہزاروں میں فیس نہیں لیتا، جون جولائی کی چھٹیوں کی فیس نہ لی تو اسکول دیوالیہ ہوکر بند ہو جائیں گے، میرے موکل فی طالبعلم سالانہ پندرہ ہزار روپے فیس لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ والدین اور طلبہ کا موقف سنے بغیر حکم امتناع نہیں دیں گے، بیکن ہاوس اسکولز فی طالبعلم 25-30 ہزار فیس لے رہا ہے، نجی اسکول جائز منافع ضرور لیں لیکن فی بچہ چالیس ہزار کہاں کا انصاف ہے، لازمی ہے کہ بیکن ہاوس سکول ہی منافع کمائے؟۔عدالت نے نجی اسکولوں کی درخواست پر پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انگریزی اور اردو اخبارات میں پبلک نوٹس شائع کیا جائے، نوٹس کے اخراجات نجی اسکولز برداشت کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ نجی اسکولوں کو سرکاری تحویل میں لے لیں، حکومت کی نااہلی ہے کہ تعلیم پر توجہ نہیں دی جارہی، تعلیم کے معاملے پر عدالت کمیشن قائم کر چکی ہے، اتنی مہنگی تعلیم ہے تو عدالت کیوں جائزہ نہ لے، یہ لاکھوں بچوں اور انکے والدین کا مسئلہ ہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی، بعض افراد کو امیر کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر نہیں کی جا رہی، اگر میں بھی تعلیم حاصل نہ کرتا تو آج کسی بینک میں کلرک ہوتا۔

Facebook Comments
Share Button