تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان نے عالمی نمبر 2 ارجنٹینا کو آؤٹ کلاس کردیا

Share Button

گرین شرٹس نے ورلڈ نمبر 2 ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے آؤٹ کلاس کردیا۔

نیدرلینڈز میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے عالمی نمبر 2 ارجنٹینا کو 1-4 سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا، گرین شرٹس کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں کیا، حریف ٹیم کے پریٹیس ماٹیز نے 29ویں منٹ میں گرین شرٹس کی برتری ختم کردی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا، 47 ویں منٹ میں علی مبشر، 49ویں منٹ میں احمد اعجاز اور 58ویں منٹ میں بلال محمد علیم نے گول اسکور کئے۔

چیمپئنز ٹرافی میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل گرین شرٹس کو بھارت، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان 1978ء، 1982ء اور 1994ء میں چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ گرین شرٹس ٹیم 1983ء، 1984ء، 1988ء، 1991ء، 1996ء، 1998ء اور 2014ء میں رنر اپ رہی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 29 جولائی کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔

Facebook Comments
Share Button