تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

فلم”پرے ہٹ لو“ میں ماہرہ خان کی جگہ مایا علی نے لے لی

Share Button

کراچی:اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی جوڑی کو فلم’ ’سات دن محبت ان“ میں بےحد پسند کیا گیا تھا، تاہم اب ان دونوں کو ایک ساتھ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں دیکھا نہیں جائے گا۔

یہ دونوں ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ”پرے ہٹ لو“ میں کام کرنے والے تھے، لیکن اب ہدایت کار نے بتایا کہ ماہرہ خان انکی فلم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ عاصم رضا نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی، جس کی وجہ اداکارہ کا مصروف شیڈول ہے۔

عاصم رضا کے مطابق ’ہمارے لکھاری کی خراب صحت کے باعث فلم کی شوٹنگ موخر ہوئی، تاہم اب ہم واپس اس کا آغاز کررہے ہیں، لیکن ماہرہ کے پاس ان تاریخوں میں وقت نہیں جس کی وجہ سے کاسٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ماہرہ خان کی جگہ اب مایا علی نے لے لی ہے، جو کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں مایا علی شہریار منور کے ساتھ پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار تو ادا نہیں کررہی لیکن وہ ایک خاص کردار میں ضرور نہیں آئیں گی، جو کہ خاصہ مختصر ہوگا۔ ماہرہ کے اس کردار کی تفصیلات اب تک بتائی نہیں گئی ہیں۔

عاصم رضا نے بتایا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔”پرے ہٹلو“ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

Facebook Comments
Share Button