تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں : امریکہ

Share Button

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے جانے والے  میزائل   ایرانی  ساختہ ہیں ، ایران کے  میزائل تجربات کا تسلسل بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، خطے میں استحکام کے لیے تہران پر اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں ۔

امریکی سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری روز ماری دی کارلون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2017 کے دوران سعودی عرب کے شہروں ینبع اور الریاض پر داغے گئے حوثیوں کے پانچ  میزائل  ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل تھے اور ان کے بیشتر اجزا ایران میں تیار کیے گئے تھے۔ادھر اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے مندوب گوا فال دی المیڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے   میزائل  تجربات کا تسلسل بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر جوناتھن کوھین نے مشرق وسطی کے حوالے سے  ایرانی  طرز عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ سعودی عرب پر داغے گئے پانچ  میزائل   ایرانی  ساختہ تھے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مسٹر کوھین نے کہا کہ ایران اسلحہ درآمد کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین میں پکڑا جانےوالا اسلحہ  ایرانی  ساختہ ہے۔ امریکی عہدیدار نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران کو خطے میں عدم استحکام سے باز رکھنے کے لیے تہران پر اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button