تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

سیوریج کے نظام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پالیسی اور اقدامات کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ کی متعلقہ محکمے کو ہدایت

Share Button

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم گلگت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام کا آغاز کیا جاچکا ہے اور فیڈرل پی ایس ڈی پی سے اس منصوبے کو منظورکیا جاچکا ہے۔ سیوریج کے نظام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکمے پالیسی اور اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیوریج سسٹم کی مرحلہ وار تکمیل کے حوالے سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تفصیلی بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے دوروں کے موقع پر منصوبوں کے حوالے سے کئے جانے والے تمام اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں قبرستانوں کے تقدس کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ شہر خموشاں کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت قبرستانوں کی چار دیواری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ گلگت میں جن علاقوں میں قبرستان کی زمینیں نہیں ہیں ان علاقوں کیلئے حکومت زمین کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری بلدیات اور کمشنر گلگت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹائم فریم کے مطابق کام کریں۔ منصوبوں کی متعلقہ فورم سے منظوری کے بعد کام شروع کرنے میں تاخیر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہے۔ محکمہ تعمیرات سمیت تمام متعلقہ محکمے منصوبے پر کام شروع کرنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں غیرضروری تاخیر اور غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ گلگت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پلان کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بڑے شاہراہوں پر ڈائیورجنز ، روڈ لائننگ اور مختلف مقامات پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل (pedestrian bridges) تعمیر کئے جائیں گے جس پر جلد از جلد سروے کا کام مکمل کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری بلدیات اور کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ سٹی پارک کی تزائن و آرائش کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہیں کی جائے۔ یادگار شہداء کی تزائن و آرائش کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اس کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گلگت کے مین چوک چوراہوں کی تزائن و آرائش کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے ان منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت شہر کے گلیوں کو بہتر بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان خطیر رقم سے گلیوں میں ٹف ٹائلز نصب کرے گی جس کا سروے کرایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments
Share Button