تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

ہنزہ میں ا لترپیک کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے آسٹرین کوہ پیمابرفانی تودے کی زدمیں آکر ہلاک

Share Button

گلگت،ہنزہ(سٹاف رپورٹرسپیشل رپورٹر)ہنزہ میں ا لترپیک کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے آسٹرین کوہ پیمابرفانی تودے کی زدمیں آکر ہلاک جبکہ2برطانوی کوہ پیمامعمولی زخمی ہوگئے تاہم وہ دونوں5900میٹر کی بلندی پر پھنس کررہ گئے ہیں۔ہفتہ کے روزریسکیوآپریشن کے لئے ہیلی لایاگیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کام شروع نہ ہوسکا۔موسم صاف رہا تو آج صبح5بجے دوبارہ ریسکیوآپریشن ہوگا اوردونوں کوہ پیمائوں کوبحفاظت لانے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی کوہ پیمائوں کی3رکنی ٹیم جن میں آسٹریاکے کوہ پیماکرسٹین ہوبربرطانوی کوہ پیمابروس نارمنڈاور ٹیموتھی ملرشامل تھے۔13جون کومہم پرروانہ ہوگئی تھی۔ٹیم نے7338 میٹربلندچوٹی الترپیک کو سرکرنا تھا۔گزشتہ روزیعنی ہفتے کویہ ٹیم کیمپ ٹوتک پہنچی تھی اور وہاں کیمپ لگایاہوا تھا کہ اچانک اوپر سے برفانی تودہ آگرا جس کی وجہ سے آسٹرین کوہ پیماہلاک جبکہ دونوں برطانوی کوہ پیمائوں کومعمولی خراشیں آئی ہیں ،دوسری جانب جی بی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عصام الدین کے مطابق غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم13جون کو خداآباد سوست سے التر پیک کی جانب روانہ ہوئی تھی،28جون کو مقامی ٹوریسٹ گائیڈ غفور ساکن خداآباد ہنزہ نے پولیس کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع دی، لیکن موسم خراب ہونے سے آرمی کے ہیلی کاپٹر روانہ نہ ہوسکا،دونوں برطانوی کوہ پیمامحفوظ ہیں اور ٹور گائیڈ سے رابطے میں ہیںااور اپنی لوکیشن بھی شیئر کیا ہے ،ادھر ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ موسم کی خرابی سے دشواری کا سامنا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق آج دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیاجائے گا،ادھر ٹورآپریٹرز کے مطابق دونوں کوہ پیما5900میٹربلندی پر پھنس کررہ گئے تاہم بتایاجارہا ہے کہ ان کے پاس5دن کاراشن موجود ہے اوروہ محفوظ ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق موسم صاف رہا تو صبح5بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دونوں کوریسکیو کرلیاجائے گا۔

Facebook Comments
Share Button