تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ کی ٹیم سوئیڈن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Share Button

روس: فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فٹبال ورلڈ کپ اپنی رنگینیوں کے ساتھ روس میں جاری ہے جہاں تیسرے اور اہم مرحلے کوارٹر فائنل کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

روسی شہر سمارا کے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور انگلینڈ کے مدمقابل کھیلا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جب کہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اور ٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ روس اور کروشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

یاد رہے کہ فرانس اور بیلجیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو کہ 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔

Facebook Comments
Share Button