تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

ہم لالک جان شہیدکے جذبہ قربانی کو مشعل راہ بناکر اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ، فورس کمانڈر

Share Button

یاسین (یعقوب عالم طائی +معراج علی عباسی) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود نے لالک جان شہیدنشان حیدرکے 19ویں یوم شہادت کے حوالے سے شہیدکے مزار پر منعقدہ تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج یوم تجدیدعہدکا دن ہے آج کے دن ہم اپنے محسن شہیدلالک جان کے ہمت اورحوصلے کو سلام و خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیںلا لک جان ارض شمال کاایک مایہ ناز فرزندتھا جو ہم سب کے لیے ہمت و شجاعت کی ایک عظیم مثال ہے ملک و ملت کے لیے پیش کردہ ہرشہیدکے جان کا نذرانہ آج ہم پر قرض ہے شہیدلالک جان نے شدیدزخمی حالت میں محاذجنگ سے واپس آنے سے انکارکرتے ہوئے نہ صرف ازلی اور مکاردشمن کے ساتھ مقابلہ کیابلکہ دشمن کے عددی برتری کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لالک جان کی لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے ۔فورس کمانڈر نے کہا کہ لالک جان شہید ارض گلگت بلتستان کے مایہ ناز سپوت تھے جنہوں نے 1948ء میں بھارتی عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ان کی شمالی علاقوں کی جاب پیش قدمی روک دی تھی،انہوں نے کہا کہ ہم بھی حوالدار لالک جان شہیدکے جذبہ قربانی کو مشعل راہ بناکر اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ، موجودہ حالات میں ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کی ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کریں اور مثالی قومی یکجہتی اور باہمی ایثار کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں ،حوالدار لالک جان شہید کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے والی قوتیں آج بھی سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اپنے نوجوانوں کو بتانا ہے کہ ہماری آزادی شہدا کے قربانیوں کی بدولت ہے مکار دشمن ہروقت مملکت خداداد پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک چال چلنے میں مصروف ہے اور ہماری قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے اپنے ہاتھ سے کتنے شہداسپردخاک کیے یہ ہم جانتے ہیںانہوں نے کہاکہ ہمیں ملکی ترقی کے لیے بحیثیت پاکستانی اپنی اپنی زمہ داریوں کو پوراکرنے کی ضرورت ہے ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ قوم تب ہونگے جب ہم اس ملک کے لیے اپنے حصے کا کام کریں گے اور جہاں ہم حق کی بات کرتے ہیں تو وہاں اپنے فرائض کی ادائیگی کو بھی بجا لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ میراتعلق گلگت بلتستان سے تو نہیں مگرمیں فخرسے کہتاہوں کہ میں گلگت بلتستان کا بیٹاہوں گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جو صلاحیت ہے وہ پاکستان کے دیگرعلاقوں سے کئی گنازیادہ ہے گلگت بلتستان کے نوجوان سپاہ گری سے تعلیم اور فنون تک حتی ٰ کہ ہر میدان میں سب سے آگے ہیںمجھے گلگت بلتستان اور خاص کر یاسین کے غازیوںاور شہدا پر فخرہے اور مجھے امیدہے کہ نوجوان نسل ہم سے بہترطریقے سے اس ملک کا نظام سنبھالے گی انہوں نے عوامی ڈیمانڈپر یاسب ڈویژن یاسین میں بھی گلگت بلتستان کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ تھری اور فور جی چلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments
Share Button