تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس انتقال کر گئے مظرہ عباس راں کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اپستال منتقل کیا گیا تھا-حکومت پاکستان کا رواں برس حج پر 40 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور سبسڈی کی منظوری کے بعد فی کس حج اخراجات 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہو جائیں گے-خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا شکی شوہر نے بیوی پر کاروکاری کا الزام دیا، بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش ... مزید-اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی حمزہ شہباز نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا-امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے پاکستانی مہمند فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے پاکستانیوں ... مزید-سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا پیپلزپارٹی سے متعلق سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑی خبر دے دی-وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا ... مزید-خان صاحب آپ سے ایک بات کرنی ہے میرا بچہ بیمار ہے لیکن اس کے لیے یہاں بیڈ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال انتظامیہ کو فوراََ روتے ہوئے باپ ... مزید-سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی اتحادی اختر مینگل کا اپوزیشن کے اجلاس میں جا کر بیٹھنا موجودہ حکومت کے لیے سیاسی خطرہ ہے۔ عامر متین

GB News

ممبران اسمبلی کی جانب سے دیئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہ کی جائے، وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کی جانب سے دیئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں کی جائے میگا پروجیکٹس کے علاوہ متعلقہ محکمے چھوٹے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنائیں۔ گلگت بلتستان کا تھرو فارورڈ دیگر صوبوں کی نسبت بہت کم ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ سسٹین ایب ڈویلپ گول (SDG) کے تحت ممبران اسمبلی نے اپنے منصوبے دیئے ہیں جن کی متعلقہ محکموں سے رپورٹ بھی لی جاچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ ممبران اسمبلی کے سکیموں کا ایڈمن اپرول سابقہ پالیسی کے تحت جاری کیا جائے ایڈمن اپرول جاری کرنے میں مزید تاخیر نہیں کی جائے۔ بعض منصوبوں کا ایڈمن اپرول جاری ہونے کے9ماہ بعد تک منصوبوں پر کام شروع نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں میں تاخیر بننے والے آفیسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ پلاننگ سے ایڈمن اپرول جاری ہونے کے بعد منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کرنے والے متعلقہ محکموں کیخلاف بغیر کسی رعایت کے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہرہوں پر کئے جانے والے بیچ ورک کے کام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شاہراہوں کی میٹلنگ کے بعد دیکھ بال کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ تعمیرات کے فیلڈ سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے سرکاری تعمیرات میں استعمال سے قبل میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ٹف ٹائل بلاک کے چھوٹے صنعتوں کو اجازت نامے (این او سی)کے حصول کا پابند بنایا جائے شہر میں تیار کئے جانے والے ٹف ٹائل او ربلاک کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے غیر معیاری ٹف ٹائل اور بلاک تیار کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ حکومت کی جانب سے این او سی لینے کے بعد معیاری ٹف ٹائل اور بلاک تیار کرنے والوں سے تعمیراتی میٹریل خریدے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے سریے کا بھی لیبارٹری ٹیسٹ کرانا کے احکامات جاری کئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سرکاری محکموں کے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ گلگت بلتستان میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے تاکہ ان کے علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے مقامی آبادی کو آنرشپ لے اور منصوبوں کی نگرانی کرے تاکہ منصوبوں پر جاری کام کو معیاری بنایا جاسکے۔

Facebook Comments
Share Button