تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر دو روز مفرور رہنے کے بعد راولپنڈی سے گرفتار

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی )احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی قید بامشقت سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے دو روز مفرور رہنے کے بعدبالآخر راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں شرکت کے دوران نیب کو گرفتاری دے دی ،نیب ٹیم نے کیپٹن (ر)صفدرکو سخت سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور آج (پیر کو) انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے جیل منتقل کردیا جائے گا ،ایون فیلڈ ریفرنس نیب لاہور کا کیس تھا لہذااس بات کا قومی امکان ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا ، دوسری طرف نیب راولپنڈی کے دفتر کی سیکیورٹی پولیس اور رینجرز کے سپرد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 6جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد کیپٹن (ر)صفدرروپوش ہوگئے تھے اور نیب لاہور اورراولپنڈی کی ٹیموں نے مجرم کی گرفتاری کیلئے ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں دوروز تک مسلسل چھاپے مارے تاہم وہ کہیں بھی پکڑائی نہ دیے ۔کیپٹن (ر)صفدر نے اپنے موبائل فون بند کردیے تھے جبکہ ان کے سٹاف کے عملے نے بھی دو روز تک اپنے موبائل فون بند رکھے ۔ نیب ٹیموں اور کے پی کے پولیس کی طرف سے کیپٹن (ر)صفدرکی رہائش گاہ کا گھیرائو کرنے اور علاقے میں جگہ جگہ چھاپے مارنے پر کیپٹن (ر)صفدرنے بالآخر 8جولائی کو ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ایبٹ آباد شہر کے بجائے کسی دوسرے شہر میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا جس کے نصف گھنٹے بعد وہ راولپنڈی کے مری روڈ سے نمودار ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ایک ریلی کی صورت میں ان کا استقبال کیا اور انہیں ریلی میں لے کر راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے چکر لگائے ۔ اس دوران نیب راولپنڈی اور نیب لاہور کی مشترکہ ٹیم مقامی پولیس کو ساتھ لے کر ریلی میں پہنچ گئی اور چار گھنٹے کی طویل ریلی کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے سکس روڈ پر واقع مسلم لیگ نون کے دفتر کے باہر نیب کی ٹیم کو گرفتاری دی ، اس دوران نیب ٹیم جب مجرم کو لے کر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی تو لیگی کارکنان باربار ان کی گاڑی پر سوار ہو جاتے اور نیب ٹیم کو نکلنے کا راستہ نہ دیتے تاہم طویل جدوجہد کے بعد نیب ٹیم کیپٹن (ر)صفدر کو مری روڈ سے لیکر میلوڈی اسلام آباد میں واقع نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی پولیس کی گاڑیوں کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے اور وہ کیپٹن (ر)صفدر کی گاڑی کے ساتھ نیب کے دفتر کے اندر گھس گئے تاہم اسلام آباد پولیس نے ان کو دفتر سے باہر نکالا اور مشتعل کارکنان نے نیب کے دفتر کے باہر نعرے بازی شروع کردی ۔ پولیس نے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔ نیب راولپنڈی کے دفتر میں کیپٹن (ر)صفدر کا علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں طبی معائنہ کرایا گیا اور انہیں حوالات منتقل کردیا گیا ۔ آج(پیر کو) کیپٹن (ر)صفدر کو جیل منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور فاضل جج کے حکم کی روشنی میں انہیں جیل منتقل کیا جائے گا ۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ کیپٹن (ر)صفدر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا تاہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں انہیں ملک کی کسی بھی جیل میں سزا پوری کرنے کیلئے منتقل کیا جا سکتا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button