تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

نیب عدالت کا زیادتی پر مبنی فیصلہ منظور نہیں، شہباز شریف

Share Button

زمبابوے کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ مالی بحران کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بولاوایو سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین کو بھی بروقت ادائیگی نہیں کر پار ہی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم پیر کو بولاوایو پہنچ گئی اور منگل کو پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

پاکستانی ٹیم جمعرات کی دوپہرکو پریکٹس کرے گی، ہرارے سے بولاوایو نے پرواز ایک گھنٹے کی ہے، پاکستانی ٹیم جمعرات کی صبح روانہ ہوگی۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایڈوانس میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل نے بکنگ منسوخ کردی تھی حالانکہ ہوٹل میں کمرے دستیاب تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کو زمبابوے کے شہر ہرارے میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بولاوایو میں ہوٹل بکنگ کا تنازع حل ہوگیا ہے اور پاکستانی ٹیم اب جمعرات کو ہرارے سے بولاوایو جائے گی جبکہ جمعے کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عین موقع پر بولاوائیو سے اطلاع آئی کہ ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل نے بکنگ منسوخ کردی تاہم زمبابوے کرکٹ نے منگل کو مسئلہ حل کر لیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سامان سڑک کے راستے بولا وایو روانہ کردیا گیا تھا لیکن سامان واپس آگیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اعظم اور انالسٹ طلحہٰ بھی سڑک کے راستے بولا وایو روانہ ہوگئے تھے، دونوں بدستور بولاوایو میں ہیں۔

پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے بابر اعظم، امام الحق، یاسر شاہ اور جنید خان ہرارے پہنچ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان وطن واپس آگئے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جانے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہوٹل بکنگ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کے بعد ٹیم اب جمعرات کو جہاز کے ذریعے روانہ ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button