تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

شیڈول فورتھ کو حکومت کے چند ملازمین متنازعہ بنانے کیلئے سیاسی افراد کیخلاف استعمال کررہے ہیں،کیپٹن(ر)محمدشفیع

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدشفیع نے کہاہے کہ حافظ حفیظ الرحمن نے سپریم اپیلیٹ کورٹ کی جانب سے منسوخ کئے گئے آرڈر 2018کے تحت اختیارات کی منتقلی کیلئے سمری ارسال کی ہے جو کہ توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے سپریم اپیلیٹ کورٹ فوری طورپر حفیظ الرحمن اور نوازشریف کے ملازم جعفر اللہ کو طلب کرکے قرارواقعی سزادیں شیڈول فورتھ فرقہ واریت اوردہشت گردی میں ملوث افراد پر لگنا چاہیے حکومتی مخالفین اورحقوق کا مطالبہ کرنیوالوں پر شیڈول فورتھ لگانا ہندوستان کی خوشنودی حاصل کرنا ہے انہوںنے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن نے عوام کے جذبات کی توہین کی ہے اورساتھ ہی عدالت کی بھی توہین کی ہے اوراس کے ایک ملازم جعفر اللہ خان نے تمام حدیں پار کردی ہیںایسے میں ان اہم منصب پر بیٹھے ہوئے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے۔انہوںنے کہا کہ شیڈول فورتھ ریاست مخالف افراد اوردہشت گردوں پر لاگو ہوتاہے اوراس قانون کو بھی موجودہ حکومت کے چند ملازمین متنازعہ بنانے کیلئے سیاسی افراد کے خلاف استعمال کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس طرح پسند ناپسند پر شیڈول فورتھ کا اطلاق کیا گیا تو ہم اس کے خلاف باقاعدہ تحریک چلائینگے انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کو اس طرح متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور جس طرح کے اقدامات موجودہ حکومت کررہی ہے اس سے لوگوں میں بغاوت پیدا ہوگی اورحکومت خود چاہتی ہے کہ افراتفری ہوا ورحالات خراب ہو جائیں لیکن ہم ایسا ہونا ہرگز نہیں دینگے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح لاقانونیت ہم برداشت نہیں کرینگے اور اس زیادتی کو ختم نہیں کیاگیا تو ہم عوام کو لے کر میدان میں آئینگے اور شیڈول فورتھ کے خلاف تحریک چلائی جائیگی۔

Facebook Comments
Share Button