تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

حاجی گلبر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ،نیب میں پیش ہونے کا حکم

Share Button

گلگت (پ۔ر) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق اکائونٹنٹ آفیسر ندیم احمد کی ضمانت میڈیکل بنیاد پر منظور جبکہ سابق وزیر حاجی گلبر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرکے نیب میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے ۔ موصوف پر غیر قانوی لکڑی کو چلاس سے ملک کے دیگر صوبوں میں منتقل کرکے قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ فاضل بنچ کے روسٹر میں 10مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوئے ، فاضل بنچ نے تمام مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے سابق اکائونٹنٹ آفیسر ندیم احمد کی ضمانت میڈیکل بنیاد پر منظور جبکہ حاجی گلبر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر نیب کے پراسیکیوٹر اور انکوائری آفیسر نے فاضل عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ حاجی گلبر کے خلاف انکوائری جاری ہے انکے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوا ہے ۔ فاضل عدالت نے سابق وزیر حاجی گلبر کو نیب میں پیش ہونے کا حکم دیدیا تاکہ انکوائری مکمل ہو ۔ اس موقع پر جسٹس ملک حق نواز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی بنیاد پر قبل از گرفتاری کی ضمانت کنفرم نہیں ہو سکتی ہے جب تک کیس رجسٹرڈ نہ ہو ۔ فاضل بنچ نے تمام مقدمات کے فیصلے تحریر کرکے دستخطوں سے جاری کر دئیے ۔ اکائونٹنٹ آفیسر ندیم احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ شفقت ولی ، ایڈووکیٹ بشارت ولی ، ایڈووکیٹ اسلام الدین جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔

Facebook Comments
Share Button