تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہیں گے، دہشتگردوںکو ہر صورت شکست دیں گے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

Share Button

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ‘ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں’مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہونگے ‘دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑتیرہیں گے ہم دہشتگردوںکو ہر صورت شکست دیں گے ۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ہارون بلور پر دہشتگردحملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعزیت کا اظہار کیا آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں،مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook Comments
Share Button