تازہ ترین
GB News
گلگت( پ ر) میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ریکرو ٹمنٹ اور ترقیوں اور تبادلوں کے دوران میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے ۔ آئی جی پی نے کہا کہ جزاء اور سزا ء کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد ہوگا کیوں کہ جن اداروں میں جزاء اور سزا ء نہیں ہوتی ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اس سے پہلے اجلا س میں اے آئی جی تنویر الحسن نے اسٹیبلشمنٹ کے برانچ کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں فورس کی روٹیشن پالیسی ،آئی ٹی ڈویژن کا قیام ، پر موشن، ریکروٹمنٹ ، کمیو نیکیشن کیڈر ، گن مین پالیسی اور سنیارٹی لسٹوں وغیرہ پر گفت و شنید کی گئی ۔ اجلاس میں ایس ایس پی دیامر رائے اجمل نے دیامر پولیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی گلگت رینج گوہر نفیس ، اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ ، اے آئی جی کرائم محمد اسحق ، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل ، انچارج سی ٹی ڈی شیر خان ،ڈی ایس پی لیگل عبداللہ ، پی ایس او آفتاب ، اور دیگر آفیسران شریک تھے ۔