تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ چینل 24، دی نیشن، نئی بات، روزنامہ پاکستان سمیت دیگر متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ... مزید-پلوامہ واقعہ کے بھارتی پراپیگنڈا،چین نے بھارت کی حیلہ سازیوں کا سخت جواب دے دیا بھارت پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرانے سے گریز کرے،چینی سرکاری میڈیا-جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف زرداری کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ وکلاء ٹیم پیش ہو گی-نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش-سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ... مزید-پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں خط میں لکھوں گا کہ بھارت ... مزید-وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی ... مزید-میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف رضا گیلانی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے،سابق ... مزید-انڈونیشیا 5 تا 7 اپریل تک کراچی میں ہونے والی 16ویں کراچی ایکسپو میں شرکت کرے گا، قونصل جنرل انڈونیشیا تاجر برادری کو مزید سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں دونوں اسلامی برادر ... مزید-طلبا تنظیموں پر پابندی نے کراچی کی قومی ’تہذیبی شناخت کو شدید نقصان پہنچایا‘حافظ نعیم الرحمن طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے والی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے ‘ ہمدرد ... مزید

GB News

چیف جسٹس دیامر بھاشا ڈیم کی زمینوں کی کمپنسیشن کیلئے جاری رقوم میں ہونے والی اربوں کی میگا کرپشن پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں،کیپٹن(ر) محمد شفیع

Share Button

گلگت(پ ر)گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پاک فوج کے جوانوں اور واپڈا کے ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے سے بہتر یہی ہو گا کہ کمپنسیشن کی مد میں ہونے والی اربوں روپے کی میگا کرپشن پر پاناما طرز کی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور کرپشن کے ذریعے لوٹنے والی رقم کو وصول کر کے ڈیم کے اکاونٹ میں جمع کروانا چاہیئے۔ جو رقم کمپنسیشن کے نام پر ہڑپ کر لی گئی ہے وہ ڈیم کی تعمیر کے لیے کافی ہے۔ اگر کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی رقم کم پڑ جائے تو گلگت بلتستان کا ہر فرد اپنے حصے کا چندہ جمع کرے گا۔چیف آف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک بہت اچھا قدم اٹھایا ہے یہ پاکستان کے اوپر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے۔میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ایک اور احسان کر دیں اور دیامر بھاشا ڈیم کی زمینوں کی کمپنسیشن کے لئے جاری رقوم اور اس کی تقسیم میں ہونے والی اربوں کی میگا کرپشن پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے. چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کر کے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کر وایا ہے. وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے چند چہیتوں نے کمپنسیشن کی مد میں اربوں روپے تقسیم کرتے ہوئے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیئے ہیں. پاناما طرز کی ایک تحقیقاتی کمیشن بننی چایئے تاکہ ملک کو کروڈوں اربوں کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی ہو سکے. اگر صحیح معنوں میں تحقیقات ہوئی تو گلگت بلتستان حکومت کے کئی ذمہ دار بھی اڈیالہ کی ہوا کھائینگے۔

Facebook Comments
Share Button