تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

سپریم اپیلٹ کورٹ، چیف سیکرٹری کو نوٹس،معطل آرڈر کے تحت سمری بھجوانے پر وضاحت طلب

Share Button

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کونسل کے اثاثے اور اختیارات کی معطلی کی سمری بھجوانے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ، گلگت بلتستان آرڈر 2018ء سے متعلق توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں کے مطابق صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت کونسل کے اثاثے صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کی سمری وزیراعظم پاکستان کو بھجوا دی ہے ، عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کو عدالت نے پہلے ہی 20جون 2018ء کو معطل کیا ہے اس کے باوجود نئے آرڈر کے تحت وزیراعظم کو سمری بھجوانا توہین آمیز ہے عدالت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا عدالت نے کہا ہے کہ اگر اطمینان بخش جواب نہ ملا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی کیس کی اگلی سماعت18 جولائی کو ہوگی واضح رہے کہ9 جولائی کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت گلگت بلتستان کونسل کے اثاثے اور فنڈز گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کرنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم پاکستان کو بھجوادی ہے وزیراعلیٰ نے نئے آرڈر کے تحت آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی سمری بھی ارسال کردی ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت کونسل کے اثاثے اور فنڈز صوبائی حکومت کو منتقل ہونے ہیں اور اسی آرڈر کے تحت کام قومی اداروں میں نمائندگی بھی ملنی ہے ادھر سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے فواد حسن فواد سمیت وفاقی بیوروکریسی کے سینئر افسران کیخلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب کرلی ہے

Facebook Comments
Share Button