تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

فرانس کروشیا کو ہراکر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا

Share Button

ماسکو: فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔

پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی جبکہ اس سے دفاع میں متعدد غلطیاں ہوئیں جس کا اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

فرانس نے میچ میں سبقت 18ویں منٹ میں اس وقت حاصل کی جب کورشین دفاعی کھلاڑی ماریو منزوچک نے غلطی سے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔

28ویں منٹ میں کروشین مڈ فیلڈر ایوان پیریسچ نے شاندار گول اسکور کرکے فرانس کی سبقت ختم کردی۔

38ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر کروشین دفاع نے غلطی کی اور اپنے ڈی میں ہینڈ بال کردیا جس کے بعد ریفری نے فرانس کو پنالٹی کک دے دی جسے ان کے اسٹار کھلاڑی انٹوئن گریزمین نے باآسانی گول میں تبدیل کردیا۔

دوسرے ہاف میں بھی مجموعی طور پر فرانس کا ہی میچ پر غلبہ رہا۔59ویں منٹ میں پال پوگبا کے شاندار گول نے فرانس اسکور 1-3 کردیا۔

فرانس کی جانب سے چوتھا گول 65ویں منٹ میں کائلن باپے نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

فرانسیسی گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا 69ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہا تاہم میچ کا اختتام فرانس کے حق میں 2-4 پر ہوا۔

کروشیا کے لیوکا موڈرچ کو گولڈن بال جبکہ فرانس کے ایم باپے کو ینگ ہلیئر ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ فرانس نے دوسرا مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس 1998 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

Facebook Comments
Share Button