تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

تعلیمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، صدر آزادکشمیر

Share Button

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد جموں وکشمیر کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالا دستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر جموں وکشمیر ہائوس میں صدر سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر نے انہیں اس اہم عہدے کو سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کے مالی ، تدریسی اور انتظامی امور پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود خان نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے اورتحقیق اور جدت پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ صدر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آزادکشمیر کی سرکاری جامعات میں ہونے والی مختلف کانفرنسز ، جاب فئیرز کا انعقاد اور سی پیک اور مسئلہ کشمیر پر سیمینارز منعقد کرنے اورطلبہ کے درمیان بین الاالجامعات مقابلہ جات ، انکوبیشن سنٹر کے قیام ، جامعات اور صنعت کے درمیان اشتراک قائم کرنے کے سلسلے میں تفصیل سے بتایا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں تعلیمی میدان میں تعدادی اہداف تو حاصل کر لئے ہیں لیکن اب تعلیمی معیار کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button