تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

پیپلز پارٹی کا باب جلد ختم ہوگا، حکومت مسائل حل کررہی ہے، عابد بیگ

Share Button

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے جسکی وجہ سے ترقیا تی کاموں اور حکومت پر بے جاتنقید کرنے اور اخباری بیانات دیکر عوام میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔صوبائی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کررہی ہے وہ دن دور نہیں ہے کہ عوام سے کئے ہوئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہ ہم گلگت بلتستان کے حقوق کی تحفظ کرنے والے ہیں گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جارہے ہیں سابقہ پیپلز پارٹی نے تو عوام کے بجٹ سمیت عوام کو پہلے سے میسر سہولیات کو اپنے عیاشیوں کے لیے سودا کیاتھا۔پیپلز پارٹی والے اپنے کئے کو کیسے بھول جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہم پر الزامات لگانے سے قبل اپنے گریبان میں دیکھے حقیقت کھل جائے گی کہ گلگت بلتستان کا کس نے سودا کیااور کس نے جی بی کا تحفظ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوامی سطح پر زندہ رہنے کے لیے پیپلز پارٹی والے بے بنیاد قسم اور من گھڑت بیانات دیگر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں کہ پیپلز پارٹی کا مکمل باب ہی ختم ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ الیکشن میں کئے ہوئے تما م وعدوں کوپورا کرینگے جس کے بعد سیاسی مخالفین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گے ۔

Facebook Comments
Share Button