تازہ ترین
GB News
افغان داراحکومت کابل میں افغان خفیہ ادارے کے قافلے پر خود کش حملہ میں ایک عام شہری سمیت 6افراد جاں بحق جب کہ 7زخمی ہوگئے، حملے میں افغان انٹیلیجنس کے خصوصی دستوں کے درجنوں اہلکار مارے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں کیے گئے ایک خود کش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک عام شہری تھا۔ کابل میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا ہدف ملکی خفیہ ادارے کا ایک قافلہ تھا۔ یہ حملہ کابل شہر کے پانچویں ضلع میں کیا گیا۔ زخمیوں کی تعداد 7 بتائی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اِس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں افغان انٹیلیجنس کے خصوصی دستوں کے درجنوں اہلکار مارے گئے۔