تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

لوٹ مار کے ریکارڈ بن رہے ہیں، صوبائی حکومت کو گھر بھیجنا لازم ہوگیا، تحریک انصاف جی بی

Share Button

تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون ،جنرل سکریٹری فتح اللہ خان ، سینئر نائب صدر شاہ ناصر ،سکریٹری اطلاعات تقی اخونزادہ ودیگر رہنماؤں عدیل شگری ، اقبال شمس نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حکومت دھاندلی زدہ ہے اس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جوں ہی وفاقی حکومت وجود میں آئے گی وزیر اعظم سے سفارش کی جائے گی کہ وہ صوبائی حکومت کو تحلیل کر کے نئے الیکشن کرائیں عوام چاہتے ہیں کہ تبدیلی ملک کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں بھی آئے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تین سال برداشت کیا ہے مزید برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس نے کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں جگہ جگہ پر لوٹ مار کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے چاہتے ہیں دھاندلی زدہ حکومت کا جلد خاتمہ ہو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خطے کیلئے سکیورٹی رسک بن گئی ہے وزیر اعلیٰ نے ریاستی اداروں کے خلاف بڑے بیانات دیئے ہیں صوبائی حکومت سی پیک کے خلاف بڑی سازش کر رہی ہے اس لئے اس کو فوری طورپر گھر بھیجنا لازمی ہوگیا ہے نئے وزیر اعظم عمران خان ہونگے وہ جس دن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے گلگت بلتستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا اعلان کریںگے پارٹی چیئر مین کبھی نہیں چاہیں گے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی زدہ حکومت مزید دوسال لوٹ مار میں مصروف رہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی مقتدر سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی اللہ کی مدد اور عوام کے تعاون سے ہماری جماعت دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی اور خطے میں بھرپور طریقے سے حکومت کرے گی ہم خود احتسابی عمل شروع کریں گے حقداروں کو حق دیں گے تمام سرکاری کوارٹر ز کو عوام کے مفاد کیلئے استعمال کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم عمران خان سے آرڈر 2018کے خاتمے کی خصوصی سفارش کی جائے گی کیونکہ یہ آرڈر عوام کی خواہشات کے برعکس مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت نے جبری مسلط کیا ہے اس آرڈر کے نفاذ سے عوام سخت رنجیدہ ہیں عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آرڈر 2018کو واپس کرانے کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے آزادانہ حق رائے دہی استعمال کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی اب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی حقیقی معنوں میں تعبیر ہو گی گلگت بلتستان میں انصاف کا بول بالا ہو گا یہاں جن دو جماعتوں نے ملکر لوٹ مار کی تھی ان کا کڑا احتساب ہوگا باریاں لینے والوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا جس طرح ملک بھر میں تبدیلی آئی ہے اسی طرح کی تبدیلی گلگت بلتستان میں بھی آئے گی مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کرپشن سے پاک لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کیا جائے گا اور میرٹ اور انصاف کا نظام قائم کیا جائے گا جو لوگ تحریک انصاف کے بارے میں غلط اندازے لگا رہے تھے وہ اب بلوں میں چھپ گئے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button