تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

آزاد امیدواروں کو بیس کروڑ روپے دے کر بنی گالا لایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ

Share Button

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف گزشتہ ڈیڑھ سال سے بے بنیاد پروپیگنڈے کئے گئے اور مختلف حربوں کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔ عوام کے ہر دل عزیز قائد محمد نواز شریف جنہوں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے ۔ملک کو معاشی طور پر استحکام کی راہ پر گامز ن کیا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔ایسی حکومت جس نے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پروجیکٹس تعمیر کئے ،پاکستان میں سی پیک جیسے بڑا منصوبہ لایا۔ اس جماعت اور عوام کے ہر دل عزیز قائد کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے ان مشکل حالات میں الیکشن لڑا اور پنجاب میں اکثریت حاصل کی ۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی جرم میں عوامی لیڈر کیخلاف فیصلہ دیا گیا ۔ہمارے قائد محمد نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اپنے خلاف فیصلہ سن کر پاکستان واپس آئے اور قانون کی بالادستی کیلئے بیٹی کیساتھ جیل گئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایک ایسی جماعت جس کو شام 6بجے سے رات 12بجے تک پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر مینڈیٹ ڈلایا گیا ،جس کا نعرہ ترقیاتی کاموں پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے لوگوں پر پیسے خرچ کرنے کا تھا جس کو اقتدار میں لانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا آج جیتے ہوئے آزاد ممبران کو خرید کر لوٹے بنارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی خرید و فروخت کیلئے 15سے20کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں اور جہاز کے ذریعے بنی گالا لایا جارہاہے۔ گزشتہ پانچ سال پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والی جماعت جو لوگوں کرپٹ، قاتل اور ڈاکو کے القابات دے رہی تھی آج انہی کو پکڑ پکڑ کر اپنے اقتدار کیلئے اپنے ساتھ ملا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو قاتلوں کی جماعت کہنے والے اپنے اقتدار کیلئے ایم کیو ایم کی منتیں کررہے ہیں۔ نام نہاد اور جعلی تبدیلی والی جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے بعد ایم کیو ایم کے لوگوں پر قائم مقدمات بھی ختم ہونگے۔ وہ بھی دیگر کرپٹ لوگوں کی طرح تبدیلی والی جماعت میں شامل ہونے کے بعد صاف ہوجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام کرپٹ لوگوں کو شامل کرنے کے باوجود تاریخ کی کمزور ترین حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ایسی حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑے فیصلے کریگی۔ ایسی کمزور حکومت شاید ایک سال تک چلے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سول سپرمیسی اور قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ ثابت قدم رہے گی اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایسی حکومت اور نام نہاد نیا پاکستان جو الیکشن ختم ہونے کے بعد شام 6بجے سے رات12بجے تک پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر اندھیرے میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بنایا گیا ہو۔ تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستان کے عوام نے چوری شدہ مینڈیٹ کو مسترد کیا ہے ۔پاکستان کی عوام اور سیاسی جماعتیں ایسے جعلی مینڈیٹ کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایسی حکومت جس میں ہوا بھر کر اقتدار میں لایا گیا ہو ، اس حکومت کے قیام کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کلھبوشن کو پھانسی دی جائے گی، کیا کشمیر کو طاقت کے ذریعے آزاد کرایا جائے گا اور کیا کروڑوں لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گی اور کیا پاکستان کے قرضے اتارے جائیں گے، کالا باغ ڈیم سمیت تمام ڈیم تعمیر کئے جائیں گے؟۔

Facebook Comments
Share Button