تازہ ترین

Marquee xml rss feed

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیلئے ایک اور مشکل ترین کام کر دکھایا بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدوار ... مزید-وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد-حکومت سازی، عمران خان کی زیر صدارت اہم امور پر مشاورت-نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد میں داخلے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت پی پی سے بلاول ہائوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کرنے کا بیان دیا تھا، بلاول ہائوس ... مزید-عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو-انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی ... مزید-صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی، مراد علی شاہ-پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاتعداد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک خرم شہزاد-نومنتخب ممبر قومی اسمبلی کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردی-لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

GB News

قومی کرکٹرز کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

Share Button

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز کو سراہنے کے لیے کھلاڑیوں کوبھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی  نے گزشتہ تین سال سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور کھلاڑیوں کے معاوضوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔  کرکٹ بورڈ  نے گزشتہ سالوں میں چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سمیت ٹی20 کرکٹ میں دو سال سے شاندار کھیل پیش کرنے والی عالمی نمبر ایک ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا اور اس کا اعلان ایک سے دو روز کے اندر کردیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی بڑے پیمانے پر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button