تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

متحدہ عرب امارات میں تارکِ وطن ورکروں کو ویزا استثنیٰ کی پیشکش کا آغاز

Share Button

ابو ظبی : متحدہ عرب امارات میں تارکِ وطن ورکروں کو ویزا استثنیٰ کی پیشکش کا آغازکیا گیا ہے۔استثنیٰ کا اطلاق ان غیر ملکیوں پر بھی ہوگا، جو یو اے ای میں کسی روز گار کی تلاش میں ہیں،یو اے ای حکومت تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے یا اجازت نامے سے زاید المیعاد رہنے والے تمام غیرملکی ورکروں کو ویزے سے استثنا کی پیشکش کا آغاز کردیا ہے۔یو اے ای کی حکومت نے  بیان میں کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے غیر ملکی یا جو تارکِ وطن اپنے اپنے ویزے کی مدت ختم ہوجانے کے باوجود مقیم ہیں، وہ اگر 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر واپس چلے جاتے ہیں تو انھیں کوئی جرمانہ نہیں  کیا جائے گا اور نہ ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اس استثنا کا اطلاق ان غیر ملکیوں پر بھی ہوگا، جو یو اے ای میں کسی روز گار کی تلاش میں ہیں اور انھیں اس مقصد کے لیے چھے ماہ کا ویز ا جاری کر دیا جائے گا۔تاہم اس رعایت سے وہ غیرملکی استفادہ نہیں کرسکیں گے،جنھیں بلیک لسٹ قرار دیا جاچکا ہے یا جن کے خلاف یو اے ای کی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔یو اے ای کے پریس نے اس استثنا سے استفادے کے لیے آگے آنے والے نیلے رنگ کے مزدوروں کے بیانات شائع کیے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والا 54 سالہ گرجا پرساد پہلا غیرملکی ہے جس کو ملک چھوڑنے کی صورت میں کسی قسم کے جرمانے سے استثنا دینے کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی بھی عاید نہیں کی جائے گی۔گرجا پرساد یو اے ای میں ایک ٹائل کٹر کے طور پر کام کررہا تھا۔اس نے اخبار کو بتایا ہے کہ اس کا آجر اس کی اقامت کی مدت میں توسیع کے لیے بروقت کاغذات جمع کرانے میں ناکام رہا تھا اور اس دوران میں اس کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2016 میں کل ملکی آبادی 91 لاکھ کے لگ بھگ تھی اور اس میں 63 لاکھ غیر ملکی افرادی قوت تھی۔ان میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تارکِ وطن ورکروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments
Share Button